1
پی آئی اے نے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ائی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔
بیان کے مطابق اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے، کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہے، لاہور سے دمام کے لئے نئی ھفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی، قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ھفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ھفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا۔
2
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کے وکلا نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست جمع کروا دی۔رپورٹ کے مطابق درخواست مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کروانے کے لیے داخل کروائی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ منگل کے روز وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، درخواست پر تا حال جیل انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو جواب نہیں دیا گیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست کے ذریعے جیل انتظامیہ سے استدعا کی گئی کہ وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے،
3
22 ہزار بیورو کریٹس کے پاس دہری شہریت ہونے کا انکشاف، تفصیلات طلب،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 22 ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے کہا ہے کہ ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھتے بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین کمیٹی خرم نواز نے کی۔اجلاس میں دہری شہریت کے معاہدے والے ممالک کے شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ دینے کی مجوزہ قانون سازی زیر بحث ہوئی۔
رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے دشہریت سے متعلق پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا کہ دہری شہریت رکھنے والے کتنے پاکستانی ہیں؟ دہری شہریت ترک کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ کیا نادرا کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنے افراد کی کن ممالک کے پاس دہری شہریت ہے؟
4
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تحریک انصاف کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے تو ہمارے مطالبات واضح ہیں کہ تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان مطالبات کو لکھ کر دینے کی کوئی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک تاخیر اس لیے ہوئی کہ عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو نہیں ملنے دیا گیا۔ جب تک مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرتی اس وقت تک کوئی مطالبات حکومت کو نہیں دے سکتے ۔ حکومتی کمیٹی کسی وقت بھی اپنے لیڈر سے مشاورت کے لیے ملاقات کرسکتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے لیڈر سے جیل میں ملاقات کر سکے۔
5
ایجوکیشن کمیٹی کی کنوینئر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سمرو نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ ای سی میں تیس ہزار طلباء کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں۔ اس وقت ایچ ای سی میں تیس ہزار طلبا کی ڈگریاں تصدیق کی منتظر ہیں، پہلے اُن یونیورسٹیوں کا پتا لگا رہے جن کے کیمپسز ایچ ای سی سے منسلک ہوتے ہیں جب ڈگری ختم ہوتی ہےتو پتا چلتا ہے کہ اُن کی ایفی لیشن ایچ ای سی نے ختم کردی ہے۔
اب ہم ڈگری پروگرامز کی کنفرمیشن اور درپیش مسائل پر غور کر رہے ہیں، ہم ان تیس ہزار طلباء کی ڈگری کی تصدیق کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایچ ای سی کو بُلا رہے ہیں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، صوبوں اور وفاق کے درمیان ڈگریوں کی تصدیق کے مسئلے پر موجود کنفیوژن کو ختم کیا جاسکے، ایچ ای سی میں ڈگری تصدیق کیلئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر جلد ایکشن لینگے۔
6
اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار 65 سالہ خاتون کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شاہین اختر کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار 65 سالہ خاتون شاہین اختر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسداد منشیات عدالت کو کیس کا ٹرائل 8 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ چالان پیش ہوچکا ٹرائل جلد مکمل ہوسکتا ہے ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔فیصلے کے مطابق اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر مسافر وین کی تلاشی کے دوران ملزمہ سے چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل نے زیادہ عمر اور خرابیِ صحت کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ وکیل کے مطابق ملزمہ خرابی صحت کے باعث علاج معالجے کیلئے اسپتال میں داخل ہے۔
اے این ایف کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اے این ایف نے ملزمہ سے چرس برآمدگی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی عدالت میں پیش کی۔ چرس برآمدگی کے 72 گھنٹے کے اندر کیے گئے کیمیکل جائزے کے نتائج مثبت آئے۔
مقدمے کا چالان 10 اکتوبر کو متعلقہ عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ملزمہ کو کوئی جان لیوا بیماری نہیں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ملزمہ کا علاج دورانِ حراست بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔
7
سپریم کورٹ؛ اسکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر نوٹس،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وکیل انیق کھٹانہ نے کہا کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکلز کے تحت دینی تعلیم کو لازمی کرنے کی استدعا ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سن 71، 72 میں ہم نے تو سندھ اسکولوں میں ناظرہ پڑھا جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بلوچستان میں بھی قرآن کی تعلیم پر قانون بن چکا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی غلط ترجمعہ ہے تو اس کو بلاک کروایا جا سکتا ہے۔آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔


