1
پنجاب: طلبہ کو 50 ہزار اسکالر شپس، ایک لاکھ بائیکس مفت دینے کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے آئندہ سال 50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسٹوڈنٹس کو تمام اسکالر شپس 100 فیصد میرٹ پر دیں، اس میں کسی سیاسی جماعت کی تفریق نہیں رکھی۔
انہوں نے طلبہ کو ایک لاکھ بائیکس مفت دینے کا اعلان بھی کردیا۔ ساتھ ہی کہا کہ طالبعلموں کو صفر شرح سود پر قرض اور آسان لیز پر زمین بھی دینگے۔
2
سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب،امارات، عراق، ملائشیا سے 24 گھنٹے میں 63 پاکستانی بے دخل ہوئے،سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 اور بھکاری ہونے پر 15 پاکستانی بے دخل کردیا گیا,سعودیہ میں زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا،ممنوعہ تارکین وطن ہونے پر ملائشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
امیگریشن حکام کےمطابق غیرقانونی داخلے پر عراق سے 11پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے،یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بےدخل کرکے پاکستان بھیجاگیا۔
3
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے علاج کیلئے کل انگلینڈ چلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی 19 فروری سے9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
25 جنوری تک کام ختم کرنے کا کہا ہے، کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوگا ، آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم فائٹ کرتی نظرآرہی ہے ، مسلسل ناکام نہیں ہورہی، ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں، ایوب ٹخنے کی انجری کے علاج کیلئے صائم کل انگلینڈ چلا جائے گا۔
4
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے برآمدات میں اضافے کے باعث معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔مالی سال 2024-25کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
جولائی تا نومبر برآمدات کا 12.5 فیصد اضافے کیساتھ 13.6 ارب ڈالر تک پہنچ جاناحکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ملکی معیشت میں استحکام کے باعث دسمبر 2024ء میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
نومبر کے مقابلے میں دسمبرکی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں مثبت رجحان برقرار ہے۔
5
حکومت تحریک انصاف مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئی، تیسرے اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کاتحریری چارٹر آف ڈیمانڈ نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بننے لگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کو این آر او کی درخواست سمجھنے لگی ہے جبکہ حکومت بھی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے بغیر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے۔
6
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہ جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔دورہ پاکستان کے دوران نمائندہ خصوصی برائے افغانستان طارق بخیت اور وفد بھی سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ کے ساتھ ہو گا۔
او آئی سی گرلز ایجوکیشن کانفرنس کے لیے 30 سے زائد اسلامی ممالک کے وزرا پاکستان آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسین ابراہیم طٰہ بھی او آئی سی گرلز ایجوکیشن عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔