1
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بچوں سے زیادتی کےکیسز کیلئے چائلڈکورٹس کے قیام کا بل منظور، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔بل مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے پیش کیا، بل کے تحت ریپ کے شکار بچوں کے لیے چائلڈکورٹس کا قیام ہو گا۔
زیادتی کا شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں ہوگا، بل کے تحت زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ کے اندرکرنا لازم ہوگا۔نوشین افتخار ، زیادتی کے مجرمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل، بل تحت عدالتی فیصلے سے وراثت کا حق مل جائے تو 120 دن میں عملدرآمد نہ ہونے پر 6 ماہ سزا ہوگی۔
ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی صوفیہ سعید،اجلاس میں خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا کا بل بھی زیر بحث آیا۔
2
لوئر کرم میں مندروی کے مقام پر دھرنا جاری ہے اور جرگہ ارکان دھرنے میں پہنچے اور حکومتی پیغام پہنچایا۔دھرنا منتظمین نے کہا ہے کہ جرگہ اراکین نے ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کی گزارش کی ہے۔جرگہ منتظمین نے اعلان کیا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد تک دھرناجاری رہے گا۔
کرم کو اسلحہ سے پاک اور بگن متاثرین کو معاوضہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔ کرم کے متاثرہ علاقوں میں ٹل ہنگو سے آج بھی قافلہ روانہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قافلہ گزرنے کی صورت میں چھپری چیک پوسٹ سے تری منگل تک کرفیو رہےگا ، شہری اورقبائلی باشندے غیرضروری سڑک پر موجود رہنے سے گریز کریں۔
3
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے کیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے کے معاملے پر حکومت کو مزید وقت دیدیا۔ آئی ایم ایف نےکیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے مزید وقت کے تقاضے پر مثبت جواب دیا اور اس حوالے سے حکومت کو مزید وقت دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے کتنا وقت ملا ہے اس پر وزارت خزانہ تبصرہ کرسکتی ہے مگر ہمیں بتایاگیا آئی ایم ایف نے جنوری کے اختتام تک کی ڈیڈلائن میں لچک دکھائی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے جنوری2025کے آخر تک کیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے کا لکھ کردےرکھا ہے۔
4
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان،کینیڈین اخبار دی گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان ہے تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو بدھ کو کاکس میٹنگ سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں مگر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پارٹی لیڈرشپ سے یا وزیراعظم کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے۔
5
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں، رولز کے مطابق تحفے کی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جا سکتی تھی، جب تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی ہو ہی نہیں سکتی تو یہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر پریشر ڈال کر تحفے کی قیمت کم لگوانے کا بھی الزام ہے، الزام ہے کہ جیولری سیٹ کم قیمت لگوا کر لینے سے قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، ایف آئی اے چالان کے مطابق تحفے کی رسید کے ساتھ ساتھ تحفہ جمع کرانا بھی لازم تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے توشہ خانہ رولز کے مطابق تحفہ نہیں بلکہ صرف رسید جمع کرانا لازم تھی، اس بات سے انکار نہیں کیا گیا بانی پی ٹی آئی نے بذریعہ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری رسید توشہ خانہ میں جمع کرائی، بادی النظر میں تحفہ جمع نہ کرائے جانے پر کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے سے نکلنے کےلیے 2023 میں کابینہ ڈویژن نے آفس میمورینڈم میں ترمیم کی، آفس میمورینڈم میں ترمیم کر کے رسید کی جگہ تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا لکھا گیا۔
6
چیئرمین پی سی بی کی قذافی اسٹیڈیم کا کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ انہوں نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیااس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اچھی سی تقریب میں اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جائے گا۔قومی ٹیم کی پرفارمنس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم فائٹ کر رہی ہے اور ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
7
یونان کشتی حادثہ: ایڈیشنل جج سکھر نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپرواہی برتنے پر حکومتی ذمہ داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے کے ضیاع کے معاملے پر دائر درخواست میں وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
8
بنگلادیش: سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں اور وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔
9
غیر ملکی سفارتکار فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیاوفاقی دارالحکومت میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، سفارتکار کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔