1
بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں۔ جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی وہی مذاکرات کررہی ہے۔ یہ بھی کہا بشریٰ بی بی مذاکراتی عمل میں شامل نہیں۔
بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی کسی نے غلط خبر دی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ دو اجلاس ہوچکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی، مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔
2
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور شبلی فراز میں تلخ جملوں کا تبادلہ، وزیر خزانہ نے کہا دوہزار اکیس میں ہونے والے کابینہ کے فیصلوں سے ملک کی ساکھ خراب ہوئی ہماری کوششوں سے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ دوہزار اکیس میں کابینہ کے فیصلوں سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل کار بند ہیں۔
آج سے تین سال قبل گروتھ کا ایکسیلیٹر دبایا گیا تھا۔ اس کے بعد بیلنس آف پیمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔اب جتنا مرضی دباؤ آئے ہم ایکسیلیٹر نہیں دبائیں گے۔
شبلی فراز بولے آپ ترقی کی شرح چھ فیصد تک پہنچنے کی بات کر رہے ہیں۔ اڑان بھر لی ہے لیکن جہاز ہے نہ کوئی پلان نظر آ رہا ہے۔ ہم اپنے تین سال کا دفاع کر لیں گے لیکن آپ چالیس سال کا دفاع نہیں کر پائیں گے۔
3
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 280 روپے کے ہندسے کو چھو لیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔نئے سال کے آغاز میں ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 280 روپے کے ہندسے کو چھو لیا۔ای کیپ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا۔
4
بلوچستان کے علاقے ژوب میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاہم زلزلوں کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، پہلے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔
5
بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔اتوار کو بنگلہ دیشی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا انکشاف ہوا کہ بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا ہےبنگلہ دیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔
6
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تمام بینکس سے ویزا کارڈ کو جانے والے ڈالرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔پیر کے روز سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ویزا ڈیبٹ کارڈ پر مقامی کرنسی کی ٹرانزیکشن پر ڈالر باہر جانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔آج ملک بھر میں ویزا ڈیبٹ کارڈ استعمال کیے جا رہے ہیں، کیا ویزا کارڈ سے ڈالر باہر جانے کا معاملہ کبھی نظر سے نہیں گزرا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا
7
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 121 روپے ہے ۔عالمی مندی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 2632ڈالر پر آ گئی ہے ۔


