1
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو آگاہ کر دیا، عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کے مابین ملاقات کل متوقع ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ذرائع سپیکر آفس
2
سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان بھی این آر او لے کر جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ عمران خان ڈیڑھ سال سے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آئے تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ اس کیس میں کیا ہے۔حکومت کی جانب سے مذاکرات سے تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان انہی کی طرح چاہ رہے ہیں کہ این آر او لے کر جیل سے باہر آئیں، آپ کو یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ عمران اڑھائی سال سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بڑی کوشش کی عمران خان ملک چھوڑ کرچلے جائیں، بڑی کوشش کی عمران خان 3 سال کے لیے باہر چلے جائیں، پھر 2 سال کے لیے کہا باہر چلے جائیں، پھر 6 مہینے پر آگئے، پھر عمران خان کو کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ پر ڈال دیتے ہیں، پھر کہا کہ آپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں۔
یہ باتیں ڈائریکٹ تو کسی نے نہیں کیں لیکن اس قسم کے پیغام ہمیں بھی اور عمران خان کو بھی آئے ہیں، ہم بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیسے بانی پی ٹی آئی نے صبر سے کیسز کا سامنا کیا ہے، تو اب یہ کیوں تاثر دے رہے ہیں کہ ان کے رابطے بیک ڈور سے اور مختلف چینلز سے بھی ہورہے ہیں۔
عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو واضح پیغام دیا ہے جس کی حکومت کے ساتھ دو، تین میٹنگز ہوبھی گئی ہیں، دو بنیادی ایجنڈے دیے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو 9 مئی کی بھی تحقیقات کرے اور 26 نومبر کی بھی تحقیقات کرے، 10 سے 12 ہزار لوگوں پر ایف آئی آرز ہیں ان کی بھی تحقیقات کی جائیں، دوسرا عمران خان کا مطالبہ ہے کہ بے گناہ جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
ایم کیوایم نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع زیر غور ہے، وفاقی کابینہ کےتوسیعی معاملے پر ن لیگ نےرابطہ نہیں کیا۔چاہتےہیں اسمبلی نشستوں کی تعداد کےاعتبارسے ہمیں وفاقی کابینہ میں شیئر ملے، ن لیگ نےموقع دیا، نام مانگےتو پارٹی فیصلہ کرے گی۔ خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں کی ن لیگی قیادت سےملاقات آئندہ ہفتےمتوقع ہے، سندھ سےبھی کچھ ن لیگی رہنما قلمدان ،وفاق میں حکومتی عہدےکےخواہشمند ہیں۔ایم کیوایم ذرائع
4
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی، ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا، سیریز کے دونوں میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
5
پاکستان سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، 1331 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا۔