1
ای سی سی نے مختلف وزارتوں کیلئے 9ارب 87کروڑ روپے سے زائد کی سمریوں کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت دفاع کیلئے 1.94 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی خواتین کے قومی کمیشن کیلئے 52 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منطور کی گئی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیش کی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت اطلاعات کے جاری 15 منصوبوں کیلئے 2 ارب 26 کروڑ روپے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ایس سی او سمٹ، کورین کلچر ویک اور سی ایچ جی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 12 کروڑ روپے کی سمری مظور کرلی گئی جبکہ فیڈرل ایجوکیشن کے فیکلٹی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 1.5 ارب روپے جاری کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے۔
2
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت فارم 47 کی ہے اور یہاں جعلی حکومت بیٹھی ہے۔
جے یوآئی ایک نظریاتی تحریک کا نام ہے، حالات کی روش کے ساتھ ہمیں چلنا پڑتا ہے، ہم نے اکابرین اور اسلاف کے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا آئینی طور پر نظریاتی اساس کا تعین کرنا ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار ہے۔
ملکی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں اور ان پر رہزاروں سوال اٹھ رہے ہیں، کمزوریوں کی بنیاد پر نظام اور عقیدے سے دستبردار نہیں ہوا جاتا، ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔
3
مینڈیٹ واپسی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور دیکھتے ہیں حکومت کب اپنا وعدہ پورا کرتی ہے، اس کے بعد ہی بتا سکتے ہیں کہ مذاکرات کا کیا بن سکتا ہے۔
مینڈیٹ واپسی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے، ابھی 26 نومبر کی تحقیقات اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ سامنے رکھا ہے، ابھی اس حوالے سے کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری ہے تب تک مذاکرات جاری رہیں گے۔پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی میڈیا سے گفتگو
4
پاکستان میں انٹرنیٹ تاحال متاثر، وزارت آئی ٹی کا ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کرنے کا دعویٰ،عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر کام نہیں کر رہی، تاہم وزارت آئی ٹی کا دعوٰی ہے کہ ایک ہزار گیگابائٹس فی سیکنڈ میں سے آٹھ سو تیس گیگا بائٹس کا متبادل بندوبست کر دیا گیا ۔ ایک سو ستر گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی قلت کا ابھی تک سامنا ہے ۔
گزشتہ روز سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی سے ایک ہزار گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی تھی۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاظمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چھ سو تیس گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا۔ دو سو گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو بھی جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیں گے ۔
5
سابقہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری،بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی قیادت میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگی کے 2 کسیز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور دیگر 10 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سابق دفاعی مشیر میجر جنرل (ر) طارق احمد اور سابق آئی جی پولیس بے نظیر احمد بھی شامل ہیں، ٹریبونل نے 12 فروری تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔