1
انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھویٹ کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
2
پولیس نے یکم جنوری کو سبزہ زار میں ہونے والے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے عثمان نامی شوٹر کو گرفتار کرلیا، مقتول کے ہم زلف نے اسے قتل کرانے کیلیے اجرتی قاتل کو ہائر کیا تھا، اور قتل کے عوض اسے عمرے کے دو ٹکٹ دیے۔ لاہور میں نئے سال کے پہلے دن ہونے والے ریاض نامی شخص کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قاتل عثمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، عثمان اجرتی قاتل ہے جس کی خدمات مقتول ریاض کے ہم زلف امتیاز نے حاصل کی تھیں، اور قتل کے عوض اسے دو عمرے کے دو ٹکٹ دیے تھے جبکہ تیس ہزار روپے اور موٹرسائیکل بھی دینے کا وعدہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی،شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی موبائل فون کال سے ٹریس کیا گیا، مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا جہاں اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوعہ تک آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
3
پولٹری ذرائع کے مطابق چوزہ پولٹری انڈسٹری کی بنیادی اکائی ہے جس کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پہلے چوزے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن اب مارکیٹ میں مہنگا چوزہ بھی دسیتاب نہیں، پنجاب میں چوزے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نجی کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے چوزہ مہنگا بھی ہے اور نایاب بھی جس کی قیمت کم ہوئے بغیر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ممکن نہیں، کئی روز سے چوزہ نہ ملنے کی وجہ سے پولٹری فارمز میں نیا چوزہ نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے مرغی کی نئی کھیپ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
4
سکھر کی سیشن کورٹ نے یونان کشتی حادثے میں جواب دہی کے لیے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا۔مقامی وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی لاپروائی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، 75 پاکستانیوں نے جان کی بازی ہاری، ذمہ داری ملزمان پر عائد ہوتی ہے، لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، فارن منسٹر سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا ساتھ ہی ایس ایس پی سکھر کو بھی طلب کرلیا۔
5
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران افریقی بولر مولڈر سے ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے پہلی اننگز میں ناکامی اور دوسری اننگز میں حکمت عملی تبدیل کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی۔
ایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ ’اُس وقت غصہ آگیا تھا کیونکہ وہ لمحہ ہی ایسا تھا‘۔انہوں نے اپنی بات کو مسکراتے ہوئے مزید بڑھایا اور کہا کہ یہ چیزیں کرکٹ کا حصہ ہیں اور انہیں ہم ان کے ساتھ ہی سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔


