1
عدالت نے چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی.احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔پرویز الہی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالتی عملے نے پرویز الہی کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی، فرد جرم کی شیٹ پر پرویز الہی نے دستخط کردیے۔
قبل ازیں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔پرویز الہی کے وکلا عدالت مین پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ پرویز الہی ساڑے 11 بجے تک پہنچ جائیں گی، اس کے بعد عدالت نے کارروائی ملتوی کردی۔
2
کرم میں حالات بدستور کشیدہ، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت, راستے نہ کھلنے کی وجہ سے ضلع کرم کے لیے تیسرے روز بھی امدادی سامان روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، پارہ چنار پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔کرم کے تمام راستے ہر صورت کھول کر آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔
3
شہری اغوا کیس: عدالت نے وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرلی. ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کو معاملے کی انکوائری کے لیے افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کاشف حسین کے مبینہ اغوا کےیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جسٹس طارق محمود جہاںگیری نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کو معاملے کی انکوائری کے لیے افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ انکوائری کے بعد ڈی جی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں، سی سی ٹی وی کا جائزہ لیکر رپورٹ دیں کہ مبینہ مغوی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد روانہ ہوا یاکسی دوسری ایجنسی نے حراست میں لیا۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ وزارت دفاع اور ڈی جی ایئر پورٹ سیکورٹی فورس 10 دن میں رپورٹ جمع کروائیں۔عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق کاشف حسین ایف آئی اے کی حراست میں نہیں نہ ہی حراست درکار ہے، ایف آئی اے نے ایمیگریشن کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی تھی۔کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی، شہری کاشف کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
4
پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں ایم آر آئی سروسز کا اجرا,پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آؤٹ سورس ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔
شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط کردیے گئے ہیں، دونوں اضلاع میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز پر 39 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کردی جائے گی۔
5
منی لانڈرنگ ، غیر قانونی ٹرانزکشن کیس: فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظور,کراچی میں اسپیشل بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اومنی گروپ کے انورمجید، عبد الغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، فریال تالپور کی حضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
6
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پی کا جامعات اور کالجز میں نیا نظام متعارف کرنے کا فیصلہ,صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کے زیر صدارت رینکنگ بارے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر کو یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں جامعات اور کالجز کے رینکنگ کرائیٹیریا کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا کہ رینکنگ نظام کا بنیادی مقصد اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ نظام سے تعلیم میں ضرور بہتری آئے گی۔ نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
7
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی نمو کے تیز ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا اور قرضوں کے ذریعے ترقی کے ماڈل پر استحکام کو ترجیح دی ہے جبکہ گورنر ااسٹیٹ بینک جمیل احمد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو تیز کرے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر کسی دباؤ سے بچا جا سکے اور معیاری صحت اور تعلیم پر زیادہ خرچ کیا جا سکے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے شرح سے قطع نظر ٹھوس اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اپنے وعدوں پر زور دیا اور کہا کہ یہ سب پر واضح ہو جائے کہ مجھ پر کتنا ہی دباؤ ڈالا جائے، میں معاشی ترقی کو تیز نہیں کروں گا۔
محمد اورنگزیب کا یہ بیان کراچی اور لاہور میں تاجر برادری کے ساتھ ملاقاتوں اور اڑان پاکستان کے عنوان سے پانچ سالہ اقتصادی منصوبے کے آغاز کے چند دن بعد آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری نے ملک کے اہم فیصلہ سازوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ معیشت کو آگے بڑھنے دیں۔
8
کینیڈا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان,بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے لبرل پارٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئے رہنما کے انتخاب تک ٹروڈو نگراں کی حیثیت سے وزیر اعظم رہیں گے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان پارٹی میں جاری اختلافات کی وجہ سے کیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی حکمران جماعت لبرل پارٹی نئے رہنما کا انتخاب کرے گی وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
9
لاہور میں فضائی آلودگی سے نجات کے لیے چین کی طرز پر جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ ,مریم نواز نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔’ای پی اے’ نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا وزیر اعلی پنجاب نے ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری ‘واٹر سپرنکل سسٹم’ لگانے کی ہدایت کردی۔اس طریقے کے تحت پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دے دیا۔
10
اسلام آباد؛ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار,ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت رفیع اللہ خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ کالا باغ، میانوالی میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔


