1
امریکی کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی توثیق کردی.امریکی کانگریس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی توثیق کردی، اجلاس سے پہلے الیکٹورل ووٹ کے باکس کانگریس بلڈنگ پہنچائے گئے تھے۔
کانگریس اجلاس کی صدارت نائب صدر کاملا ہیرس نے کی، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا تو ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو 312 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ کاملا ہیرس کے حصے میں 226 ووٹ آئے۔
2
جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی,غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی لائنز ہیڈ نامی پہاڑی سے واپسی کے دوران جمائما گر گئیں۔ جس سے ان کے ٹخنے اور پاؤں پر زخم آئے۔
طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ نے تصاویر اور اسپتال لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بیساکھیوں کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
3
مودی کے جنگی جنون کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور,بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلح افواج میں گذشتہ سال خودکشیوں کے 787 واقعات رپورٹ ہوئے ۔
خودکُشیاں کرنے والوں میں بھارتی فوج کے 591، فضائیہ کے 160 اور بحریہ کے 26 اہلکار شامل تھے ۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں ہندوستانی مسلح افواج نے اپنے اہلکاروں کی 120 خودکشیوں کی اطلاع دی ۔
4
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ,الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے ریفرنس پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل انجینئر ہیں اور 1991 میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 2007 تک سرکاری ملازمت بھی کرتے رہے۔
وکیل نے دعویٰ کیا کہ سیف اللہ ابڑو کے پاس ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے درکار 20 سال سے زائد کا تجربہ موجود ہے اور انہوں نے ملتان میٹرو بس سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے۔انہوں نے 2007 سے 2021 تک اپنے پروجیکٹس کا سب سے زیادہ ٹیکس دیا اور اُن کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی بھی کرچکا ہے۔
ممبر سندھ نے شہادت اعوان سے استفسار کیا کہ انجینئرنگ کے میدان میں اچیومنٹ کیا ہو سکتی ہے؟ ۔جس پر شکایت کنندہ نے کہا کہ اگر کوئی نئی ایجاد کی گئی ہو تو یہی کامیابی سمجھی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
5
عمران خان کی 6،بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع,سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔معاون وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری نہیں کروا رہے۔
کہیں وہ ایسا نہ کہہ دیں کہ سردیوں سے انٹرنیٹ جام ہو گیا ہے۔جج افضل مجوکہ نے کہا دونوں ملزمان کی ضمانتوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا ۔ جزوی دلائل ہو چکے صرف بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری رہتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
6
صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہمراہ,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، صائم کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
7
سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر,سعودی وزارت داخلہ کے ابشر بزنس پلیٹ فارم نے اداروں کو پیش کی جانے والی اقامہ اور ویزا سمیت 7 خدمات کیلئے تازہ ترین فیس متعارف کرادی ہے۔
گلف نیوز میں مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ابشر بزنس پلیٹ فارم نے رہائشی اجازت نامے یا اقامہ کی تجدید کی فیس 57.75 سعودی ریال میں مقرر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجراء کی تازہ ترین فیس 51.75 سعودی ریال مقرر ہے تاہم غیرملکیوں کیلئے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔
8
بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کےلیے نائب کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ,بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نائب کپتان کی ذمے داری جسپریت بمراہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔
ون ڈے فارمیٹ میں نائب کپتانی کے حوالے سے کے ایل راہول، شبمن گل اور ہاردک پانڈیا کے نام بھی سامنے آ رہے تھے لیکن اب جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔