1
کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا جاری، سڑکیں بند ہونے سے امدادی سامان خراب ہونے کا خدشہ ,مندوری میں احتجاج کرنے والے قبائلی مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ بگن میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد بگن میں جاری احتجاج کو مظاہرین نےمندوری میں منتقل کردیا تھا، مندوری میں احتجاجی دھرنے کے باعث ٹل شاہراہ مکمل بند ہے لہٰذا دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں۔
حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان آج مذاکرات کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ضلع کرم میں مرکزی شاہراہ 3 ماہ سے بند ہونے اور سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، ضلع کرم میں تمام دکانیں خالی اوربازار بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔
2
کراچی:گلستان جوہر میں سول انجینئر کا قتل، قاتل مقتول کی بیوی کا کزن نکلا ,پولیس کے مطابق 3 دسمبر کو گلستان جوہر موڑ کے قریب فلیٹ میں قتل کیے جانے والے سول انجینئر راہول کمار کے قتل کا کیس حل کرلیا گیا ہے، ملزم شنک شرما مقتول راہول کی بیوی کا کزن بھی ہے، قتل میں قاتل کے ساتھ اور کون تھا، ملزم نے مقتول کا قتل کیوں کیا، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
3
کوئٹہ میں20 گھنٹے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال,صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نےاتوار کی شب 11 بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی تھی۔کوئٹہ میں گزشتہ روز موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے 20 گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی ہے۔
4
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار ,پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد5 ملزمان میں سے اب تک 3 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ سی ایم ایچ پشاور میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جو ڑدی۔
5
بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں جنگلات میں آگ لگ گئی .لیویز حکام کے مطابق موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقےاحمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے زیتوں پلوس اور دیگر نایاب درخت اور خشک گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لیویز حکام کا کہناہے کہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے لیویز کی ٹیم کو جنگلا ت کی طرف روانہ کردیا۔
6
پاکستان سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان اسٹیل ملزکی اضافی اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر اتفاق ,وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، صنعت و پیداوار رانا تنویر نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ 3200 ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کیا جائےگا جب کہ 700 ایکڑ اراضی پر اسٹیل ملز کی بحالی کی جائےگی۔


