1
قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے عمران خان کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا۔کسی خاص نقطہ نظر کی بات نہیں کر سکتا، جرم و سیاست میں فرق کریں، گھر کو جلانا سیاسی حق نہیں ہے سیاست کے نام پر انتشار میں فرق کریں،جرائم و سیاست میں فرق ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا، فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک کوئی دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے۔ محکمہ صحت میں تبدیلیاں ہو رہی ہے جس کے اثرات عوام میں نظر آئیں گی، صفائی تعلیم پر بھی توجہ ہو رہی ہے، نو مئی کے جرائم میں ملوث میں دو طرح کے لوگ ہیں جنہیں موب میں منتقل کروایا گیا۔
2
فرائض کی انجام دہی میں غفلت، اسلام آباد کے پانچ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو کڑی سزائیں،ایس ایچ او تھانہ نون کی تین سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی شرافت علی، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ارشاد چیمہ، ایس ایچ او تھانہ کھنّہ قاسم ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کو دو دو سال سروس ضبطی کی سزاء دی گئی۔رشوت کی شکایت پر ڈولفن کے اہلکار کو نوکری سے بر خاست کر دیا گیا۔
3
موٹروے ایم -14 عیسی خیل کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، 2 افراد جان، 7 زخمی،حکام کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی ، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق،2 شدید اور 5 معمولی زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں سمیت زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا۔
4
پی ایس ایل10؛ ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان ،لاہور میں 11 جنوری کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے نئی تاریخ پر غور و خوض شروع کردیا ہے۔بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران حکام کے حضور میں اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ڈرافٹ تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔
5
ملاقات کا دن: عمران خان مذاکراتی کمیٹی کی آمد کے حوالے سے بار بار پوچھ رہے ہیں، جیل ذرائع کا دعویٰ،آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان ملاقات کے لے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے، اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن اڈیالہ جیل نہیں پہنچا، ملاقات کے دن مذاکراتی کمیٹی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی اطلاعات کی وجہ سے وکلا بھی ملاقات کے لیے نہیں آئے۔
6
پشاور ہائیکورٹ کا فیصل جاوید کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم،پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم کی نے کی۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ فیصل جاوید آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ فیصل جاوید نے بتایا کہ میرا تعلق صوابی زیدہ سے ہیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ فیصل آپ بھی اس سرزمین کے بیٹے ہیں، اس صوبے کے 70 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں کیا منصوبہ بندی کی ہے آپ نے؟فیصل جاوید نے کہا کہ جی سر! بالکل آپ کا سوال بہت اچھا ہے، اس ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں۔
7
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2642 ڈالر کی سطح پر آگئی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 276000 روپے ہوگئی۔اس کےئ علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 236625روپے کی سطح پر آگئی۔