1
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ایسی خالی اسامیاں جن پر ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی تھیں، ان میں سے 60 فیصد کو ختم کر دیا گیا ہے، اب ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔
ہماری کوشش ہے حکومتی اخراجات کو کم کریں اور معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لیکر جائیں، ٹیکس نظام میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات دسمبر سے جاری ہیں، معاشی ترقی کے لے نجی شعبے کو کردار نبھانا ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
2
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل مثبت سمت میں جاری ہے، بات چیت سے ہی راستے نکلتے ہیں۔ہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان آرہی ہے، پاکستانیوں کیلئے یہ بہت بڑا ایونٹ ہے، ہم بہت عرصے بعد چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں، ہم تمام ٹیموں کی بھرپور میزبانی کریں گے، پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بحال ہوگی۔
ہمارے پاس کرکٹ گراؤنڈز کا انفراسٹرکچر بھی موجود ہے، قذافی سٹیڈیم سمیت دیگر گراؤنڈز میں کام جاری ہے، محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بطور چیئرمین پی سی بی بڑے ریفارمز کیے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
3
پاکستانی شہری آصف بشیر خدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد،پشاور سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر نے 2024 کے حج کے دوران شدید گرمی میں 17 بھارتیوں سمیت 26 افراد کی جانیں بچائیں جس پر انہیں ہندوستان کے ممتاز سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
4
وزیراعظم کا وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار،وزیراعظم کی بار بار ہدایت کے باوجود وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی عدم دلچسپی کے باعث ای آفس کے احکامات پر تعمیل نہ ہوسکی، وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارتوں کے مابین خط و کتابت کے لیے ای آفس کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔
وزیراعظم آفس نے ای آفس کے نفاذ پر تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا، ای آفس کے استعمال پر زور دینے کے لیے مراسلہ میں سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں کے مابین خط و کتابت کو خصوصی طور پر ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، مراسلہ میں فزیکل کمیونی کیشن کو مستر د کرکے ای آفس کے ذریعے خط و کتابت کو دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
5
وزیر اعظم شہباز شریف کل کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان سٹاک ایکسچینج جائیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر سمیت اہم وزراء بھی ہوں گے۔وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں فیڈریشن چیمبر، کراچی چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
6
گوجرانوالہ: بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر جلا دیاپولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پیش آیا،جھلسنے والا علی اکبر ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ، مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے 12 بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ،مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، ملزمہ 16 سالہ انعم اور 12 سالہ یشفہ نے پولیس حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دونوں بہنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول والد علی اکبر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔


