1
وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ کے تحت 60 فیصد خالی پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزارتوں اور محکموں کی ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کر دی گئیں، 6 وزارتوں کے 80 محکموں کو کم کر کے 40 کیا جائے گا۔
880 ارب روپے کے اخراجات کم کرنے کے اقدامات مکمل کرلیں گے، مرحلہ وار غیرضروری اداروں کو ختم کیا جائے گا۔ وزارتوں اور ان کے ماتحت 400 اداروں کا جائزہ لیں گے، حکومت کا کام پالیسی دینا ہے ، نجی شعبے کا کام نوکریاں دینا ہے۔ کوشش ہے مرحلہ وارغیرضروری اداروں کو ختم کیا جائے۔
2
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈعالمی میڈٰیا کے مطابق برینٹ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.37 فیصد کم ہوکر 76.02 ڈالر فی بیرل رہا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 33 سینٹ یا 0.45 فیصد کی کمی سے 73.23 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس پچھلے ہفتے پانچ دن تک مسلسل بڑھے اور جمعہ کو اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس کی جزوی وجہ چین کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی بحالی کے لئے مزید مالی محرکات کی توقعات ہیں۔
3
دمشق ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔پہلی پرواز دمشق سےشارجہ کے لیے روانہ ہوگئی،دمشق ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں 8 دسمبر سے بند تھیں، اندرونی پروازیں 18 دسمبر کو شروع ہوگئی تھیں۔شام میں امدادی طیاروں اور غیرملکی وفود کے لیے پروازیں پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں، علاوہ ازیں اندرون ملک میں بھی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
4
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ،کرنسی ڈیلرز کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.50 روپے پر جاپہنچا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو روپیہ 278.62 پر بند ہوا تھا۔بین الاقوامی سطح پرڈالر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، ڈالر یورو اور اسٹرلنگ جیسی کرنسیوں کے مقابلے میں نیچے آگیا۔
5
آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میں انجری کی وجہ سے بولنگ نہ کروانے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرا کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔
آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بھارت کے اسٹار بولر جسپریت بومرا کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کراسکے تھے۔