1
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں گزشتہ سال 901 افراد کو مبینہ طور پر سزائے موت دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً 40 افراد کو گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہفتے کے دوران سزائے موت دی گئی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ پریشان کن ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں سنگین جرائم بشمول قتل، منشیات کی فروخت اور جنسی زیادتی کے جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے۔
2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملا جلا دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی سے 116052 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں100 انڈیکس 3165 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 113677 رہی۔بازار میں آج 79 کروڑ شیئرز کے سودے 39 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 14520 ارب روپے ہے۔
3
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شان مسعود نے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔پیر کو جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرا کر 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اننگز کی شکست سےتو بچنے میں کامیاب ہوگئی لیکن میچ نہ بچاسکی، جنوبی افریقا نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔شان مسعود کی145 رنز کی اننگز نے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
4
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد،آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔
5
حماس سے لڑائی میں اسرائیلی فوج کا میجر اور کیپٹن مارے گئے، 4 سپاہی زخمی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 24 سالہ کیپٹن شخنازی اور 28 سالہ میجر ریواہ مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی افسروں اور 2 سپاہیوں کا تعلق نہال بریگیڈ 932 بٹالین سے تھا۔
6
کرم: امن کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس بنانے اور چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس چیک پوسٹوں کے لیے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائےگا جب کہ محکمہ داخلہ کے پی وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخواست کرے گی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کے لیے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائےگی جس میں 399 ایکس سروس مینز کو بھرتی کیا جائے گا۔ کرم میں تمام بنکرز کا خاتمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا جائے گا، حکومت کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور کرےگی