1
یو اے ای نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں کابینہ نے ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی ادائیگی، جو کہ اس سال جنوری میں واجب الادا تھی اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ہماری معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے، یو اے ای کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
2
آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کرنے کا فیصلہ، حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں، کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کے لیے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی، آئی ایم ایف کی اگلی قسط سے قبل مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو دی جانے والی گیس پر 5 فیصد سیس عائد ہو سکتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔
3
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا، ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے۔ دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرضہ اتارنے کیلیے کوئی پروگرام نہیں ہوتا، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت مزید اس فنڈ میں 30 سے 35 ارب منتقل کر سکتی ہے اور اس فنڈ میں اپنا شیئر مجموعی قرض 725 ارب کے 10 فیصد تک لے جاسکتی ہے۔
4
دسمبر 2024 کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔
نامزد کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔جسپریت بمراہ نے دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھارت کیخلاف 144 رنز بنانے اور 17 وکٹیں لینے پر نامزد کیا گیا ہے۔
5
سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے ایف آئی آرز کٹوائی جائیں گی۔کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ممبران نے اپنی سفارشات پیش کیں وار اخراجات میں کمی یقینی بنانے کی تجاویز بھی دیں۔
سرکاری گاڑیوں کے استعمال، پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کنٹرول کرنے اور بے کار گاڑیوں کی نیلامی پر تبادلہ خیال کیا گیاکمیٹی ممبران نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح رہنما خطوط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
6
تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال؛ سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کروانے کا فیصلہ،میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تک جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن میں ایک سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل پر مشتمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرز طے کیے گئے ہیں جس کے تحت میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی اور اس موقع پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی ٹیم میڈیکل اسکریننگ ٹیم کی معاونت کے لیے موجود ہوگی۔ میڈیکل اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔
7
حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ،وزارت توانائی حکام کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں، پانچ معاہدوں کے خاتمہ سے مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، پانچوں معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب روپے بنتی ہے، بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل کیے جانے سے بھی اربوں کی بچت کا تخمینہ ہے۔
بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ریٹ تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، بگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف تبدیلی کی سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، 16 آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،


