1
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ضروری بھی ہے،ہم نے یہ نہیں کہا کہ تحریری مطالبات نہیں دیں گےحکومت بھی زورنہ دے ۔ آج نہیں تو کل بانی پی ٹی آئی سےمذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری بھی ہے۔
ہم نے یہ نہیں کہا کہ تحریری مطالبات نہیں دیں گےحکومت بھی زورنہ دے،اس وقت مذاکرات کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کی 26 نومبر سے قبل بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی، اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو
2
سپیشل اکنامک زونز کیلئے” لینڈ لیز پالیسی” کی منظوری دے دی گئی۔منگل کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کی اپروول کمیٹی کا 9 واں اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت صوبائی حکومتوں کی نمائندگی اور سپیشل اکنامک زونز کے اہم امور ومحکمانہ فیصلوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ سپیشل اکنامک زونز کے ایکٹ میں ترمیم کر کے کمیٹی کا اجلاس بلانے کے نوٹس کو21 سے کم کر کے 7 دن کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ملک بھر کے 35 صنعتی مراکز کا سروے اور مسائل کی نشاندہی و حل بڑی پیش رفت و کامیابی ہے، کم وقت میں سپیشل اکنامک زونز کی اپ گریڈیشن اور بہتر معیار کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اجلاس سے خطاب
3
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’ مریم نواز ہیلتھ کلینک‘ کا افتتاح کر دیاہے ۔ہیلتھ کلینک کے اجرا پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، جب سے وزیراعلیٰ بنی ہوں،ہر روز چیلنجز کا سامنا ہے، ابھی صوبائی اپیکس کمیٹی کا تین 4 گھنٹے کا اجلاس کر کےآئی ہوں۔خیبرپختونخوا،قبائلی علاقوں کے سرحدی امور کا جائزہ لیا گیا، ان علاقوں میں تھریٹ ہے،یہاں سے دراندازی ہوتی ہے، یہ واحد چیلنج ہے جس پر مجھے کبھی کبھی رات کو نیند نہیں آتی، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ملنی چاہئیں۔تقریب سے خطاب
4
وزیراعظم کی 60 فیصد سرکاری درآمدات و برآمدات گوادر بندرگاہ سے کرنے کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انفرا اسٹرکچر کو پیکا کے تحت انتہائی حساس قرار دینے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم نے 60 فیصد سرکاری درآمدات و برآمدات گوادر بندرگاہ سے کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے انفرا اسٹرکچر کو کریٹیکل قرار دینے کا مقصد انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں، ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے، اس اقدام سے ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
5
مذاکرات کی کشتی آغاز میں ہی ہچکولے کھانے لگی۔ تحریک انصاف نے تحریری مطالبات کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری قرار دے دی۔ حامد خان اور سلمان اکرم راجا کہتے ہیں اگرمذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو اس کا مطلب ہے حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آغاز میں ہی شکوک و شبہات اور تحفظات کا شکار ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے تحریری مطالبات کو قبل ازوقت اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ضروری قرار دے دیا۔
6
ٹانک میں فائرنگ، مفتی کفایت اللہ کے دو بھائی جاں بحق،ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا، دونوں بھائیوں کو پیر کھچ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد ادریس اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی، دونوں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے بھائی ہیں۔


