1
قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ،ذرائع کےمطابق وزارت پارلیمانی امور کی سمری ارسال کردی گئی، قومی اسمبلی اجلاس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اپوزیشن مذاکرات، ملک کے امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں معاشی صورتحال، عوامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔
2
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔اسسٹنٹ رجسٹرار نے کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں بتایا گیا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی آٹھ، نو اور 10 جنوری کی جاری کاز لسٹ منسوخ کی جاتی ہے۔تمام ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
3
پنجاب اسمبلی کا 20واں اجلاس 10جنوری کو طلب کرلیا گیا۔قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کا 20 واں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس 10 جنوری 2025 بروز جمعہ دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
4
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع،ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
5
ملک کے کون کون سے شہروں نے 2023-24 میں کتنا ٹیکس دیا اور کون سا شہر سرفہرست رہا، ایف بی آر کی اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، کراچی لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا۔
ایل ٹی او کراچی نے انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد جمع کیے، سیل ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد جمع کیے۔دریں اثنا کراچی کے بعد ٹیکس جمع کرنے والے میں دوسرا نمبر لاہور شہر کا ہے اور تیسرا نمبر اسلام آباد کا ہے۔


