1
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم ہے، میرے خیال میں آئین سپریم ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد آرٹیکل 8(5) اور 8(3) ہے، دونوں ذیلی آرٹیکلز یکسر مختلف ہیں، انہیں یکجا نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا یہ نکتہ کل سمجھ آ چکا، اب آگے چلیں اور بقیہ دلائل مکمل کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ آپ جسٹس منیب کی ججمنٹ سے پیراگراف پڑھ رہے تھے وہی سے شروع کریں، آرٹیکل 233 بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
2
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔
3
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔حکومت کے تمام مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔
4
سستی بجلی کا خواب چکنا چور! بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد ,آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کی، سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
5
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں غریبوں کے حالات بڑے خراب ہیں، باقی یہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ تو ویسے ہی جمہ جنج کے ساتھ ہے۔
نیا سال سب کیلئے مزید بھاری ہوگا یہ جو سوچے بیٹھے ہیں کہ شاید نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی آجائے گی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، قبر ایک ہے اور مردے دو نہیں بلکہ تین ہیں، پہلے میں دو کہتا تھا اب تین کہتا ہوں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
رواں سال نہم جماعت کا اسلامیات لازمی کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا، تعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔آئندہ سے جماعت نہم امیدواران کیلئے امتحان میں اسلامیات کے لئے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، اسلامیات کے امتحان بارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ماڈل پیر بھی جاری کردیا۔
7
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔سینیٹر طلال چودھری نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں کہ ہر خواہش پر دم نکلے، اپنی مظلومیت کا پرچار ان کا پرانا وطیرہ ہے۔
اپنا حساب دو اور پھر اپنی راہ لو، نہ کوئی گلہ اور نہ کوئی ناراضگی، پی ٹی آئی کے دور میں ملک کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا تھا، پی ٹی آئی اپنے کئے پر پردہ نہیں ڈال سکتی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔
8
پاکستانی ہائی کمشنر فیصل رسول کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں .وزارت خارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز نے دونوں ممالک میں گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جمہوریہ مالدیپ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی نے ایک تقریب میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔
یہ تقریب مالدیپ کے ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے ڈرم اور ٹرمپیٹ بینڈ کے ساتھ روایتی انداز میں ایوان صدر لایا گیا۔
اسناد پیش کرنے کے بعد ہائی کمشنر نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستانی ہائی کمشنر نے پرتپاک استقبال پر مالدیپ کے صدر کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ذوالقرنین احمد بھی ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
9
خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب ,اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تمام سیکرٹری گزشتہ سال کے اثاثے ڈیکلیئر کریں، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز تمام اثاثوں اور آمدن کے ذرائع واضح کریں۔مراسلہ میں کہا گیا کہ سیکرٹریز کی ترقی کا انحصار اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن پر منحصر ہوگا۔
10
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ,محمد اسحاق ڈار نے سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔نائب وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
11
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر ,وہ چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔ترجمان افغان کرکٹ بورڈ سید نسیم سادات نے اس حوالے سے بتایا کہ اے سی بی نے یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے مینٹور کی ذمہ داری دی ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
12
افغان طالبان کے تمام دعوؤں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرار ہے۔بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے، افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہے، غریب افغان عوام کے نام پر جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں کر لیتے ہیں۔
13
پی آر ایل کا ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پی ایس او سے قرض لینے کا فیصلہ ,پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 3 ارب 15 کروڑ روپے قرض ملے گا، پی آر ایل ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل سے قرض لے گا، پی آر ایل نے قرض کی منظوری سے متعلق تفصیلات سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کر دیں۔خط کے متن کے مطابق پی آر ایل کو قرض فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن کی تکمیل کیلئے فراہم کیا جائے گا، پاکستان سٹیٹ آئل کو مستقبل میں قرض کی واپسی ایکویٹی میں تبدیل کر کے ہو گی۔


