1
سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تعینات,چیئرمین پی سی بی نے تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد رافعہ حیدر نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تعینات کردی گئیں، انہوں نے بطور ہیڈ آف ویمنز کرکٹ جوائننگ دے دی۔ذرائع کے مطابق رافعہ حیدر نے ڈیپوٹیشن پر پی سی بی کو جوائن کیا، تانیہ ملک کے مستعفی ہونے کے بعد ویمنز کرکٹ کے سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔
2
لاہور ہائیکورٹ بار نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دے دی۔لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی براہ راست عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔سپریم کورٹ ماضی میں بھی ایسے کیسز براہ راست نشر کرتی رہی ۔ یہ عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کا کیس ہے، اس لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر کارروائی براہ راست نشر کی جائے۔
3
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان، فارمولا تیار,حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے ٹاسک پر کام جاری ہے، حکومتی اندازوں کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت 20 روپے تک کم کی جا سکتی ہے۔
صرف آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر کے بجلی 9 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہےورکنگ پیپر کے مطابق 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ،14 سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی، تمام آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی ہونے سے بجلی 9.70 روپے سستی ہوگینجی پاور پلانٹس کو ‘بجلی دو پیسے دو’ کی پالیسی پر راضی کیا جائے گا، ان آئی پی پیز کے حوالے سے سمری آئندہ ہفتے کابینہ کو بھیجی جانے کا امکان ہے۔
دستاویز کے مطابق آئی پی پیز کو بجلی دو پیسے لو پر راضی کرنے سے کیپسٹی پیمنٹس آدھی رہ جائےگی، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں صارفین سالانہ1916ارب ادا کرتے ہیں، ٹیک اینڈ پے پر آنے سے کیپسٹی پیمنٹ 967ارب روپے رہ جائے گی۔
4
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 9 پیسے کی بہتری سے 278.58 روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط رہا اور ین گزشتہ سال کی مداخلت کی سطح کے قریب پہنچ گیا،
5
کراچی: بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ, ای وی ٹیکسی کے لیے مختلف بینکوں سے رابطوں اور مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے ملاقات کی اور ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی۔ روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں۔
6
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع, سیلیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ سینئرممبر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کے وطن واپسی پر ہوگی،عاقب جاوید قومی ٹیم کے ہمراہ کل پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین روزہ میچ کیلئے منتخب شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی،قومی ٹیسٹ ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا جائیگا۔ سیلیکشن کمیٹی قومی کرکٹر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کرسکتی ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔
اوپننگ بلے باز امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے،قومی ٹیم میں آف سپنر ساجد خان کی بھی واپسی کا امکان ہے،قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔
7
یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا.پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر ہوگئے، یونس خان چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔یونس خان اس سے پہلے 2022ء میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ سید نسیم سادات کا کہنا ہے کہ اے سی بی نے یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے مینٹور کی ذمہ داری ہے، یونس خان چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
8
ملک میں سال 2025 کا پولیو وائرس کانیا کیس سامنےآگیا ہے۔خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اورکیس کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت نے ٹانک کی 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے،,2024سےاب تک ٹانک سے پولیو کا پانچواں کیس سامنے آیا ہےقومی ادارہ صحت نےبھی نئےپولیوکیس کی تصدیق کردی،گزشتہ سال سےاب تک بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد27ہے،سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19،خیبرپختونخوا میں 21 ہوگئی.اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا،
9
آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں پائلٹ سمیٹ 3 افراد ہلاک ہوگئے، 4 کو بچالیا گیا۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کو لے کر جانے والا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں پائلٹ اور 2 سیاح ہلاک ہوگئے، 4 کو زندہ بچالیا گیا، ہلاک سیاحوں کا تعلق سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک سے ہے۔


