1
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے طلبا کی اسکریننگ کا فیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت کے محکمہ کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج ایجوکیشن میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل کمیٹی میں شامل ہیں۔ میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی۔
2
دنیا بنگلادیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا .غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو ڈھاکا میں عبوری حکومت کی جانب سے کیا گیا جس کی سربراہی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کررہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے ملک میں مجرمانہ کارروائیوں کے پیش نظر کل 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں، جن میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی شامل ہیں۔
ان افراد میں سے 22 پر جبری گمشدگیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ 75 دیگر افراد پر گزشتہ سال بنگلا دیش میں طلبہ احتجاج کے دوران قتل کے الزامات ہیں۔
3
پاکستان مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا جاری، کھانے پینے کے سامان سے لدی 25 گاڑیاں بلآخر واپس روانہ ,ضلع کرم کے علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25 گاڑیاں 4 دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں۔ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیاخورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔
4
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھیجا گیا 20 نومبر کا نوٹس معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس جاری کیا، پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا جس کوعدالت نے معطل کیا تھا۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا تو پھر کیسے الیکشن کمیشن نے دوبارہ نوٹس بھیجا؟ آپ کو چاہیے تھا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا پرانے نوٹس اور موجودہ نوٹس میں فرق ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو جاری کیا گیا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
5
صحت و سائنس خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا .محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے سیمپل گزشتہ ماہ دسمبر میں لیے گئے تھے اور سال 2024 میں ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں 2024 میں پولیو کے 69 کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 فروری سےچلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس دوران 60 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


