1
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔
دوسری جانب پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 13 جنوری کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ کاروبار کو چلنے نہیں دیں گے مگر ہمیں آئی ایم ایف پروگرام اور اپنے ٹارگیٹس کو پورا کرنا ہے۔ معاشی ترقی کے سفرکا آغاز ہوچکا ہے، اب ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، آئیں بیٹھیں اور بتائیں کس طرح گروتھ کو بوم اینڈ بسٹ سے بچائیں، چیزیں ہیٹ اپ ہوں تو انہیں مینج کریں۔
موجودہ ٹیکس سلیبس کا نظام کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہا مگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، جو وعدے آئی ایم ایف سے کیے ہیں وہ نبھانے ہوں گے۔ ہمیں بینکوں سے سرمایہ چاہیے، آج شرح سود 13 فیصد پر آگئی ہے اور چاہتا ہوں یہ اور کم ہوکر 6 پر آجائے، برآمدات پر مبنی گروتھ بڑھانی ہے، اس کے لیے تجاویز دیں۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب
3
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
کرم کے علاقے بگن کیلئے امدادی قافلہ ٹل سے روانہ،ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق بگن کیلئے ایف ڈی ایم اے کی 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں، بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاراچنار کے لیے اشیائے خورونوش کا قافلہ آج روانہ ہونے کا امکان ہے، کھانے پینے اور دیگر سامان کا پہلا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، کسی ہنگامی صورتحال میں دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی معاونت کریں گے۔
5
پی بی 45 کے الیکشن کا معاملہ: بلوچستان میں جے یو آئی کارکنان کے دھرنے، ہائی ویز بند کردیں۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں نتائج کی تبدیلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے آج بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ حکام کے مطابق جے یو آئی کارکنان نے مسلم باغ میں این 50 ہائی وے پر دھرنا دیا جس سے ہائی وے بند ہوگئی اور بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کے ساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔


