1
سرمایہ کاروں کو سہولیات کی آن لائن فراہمی کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت،سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر میں سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات بہم پہنچائیں گے۔ سینٹر کی تعمیر مکمل کر کےاسی ماہ فنکشنل کر دیا جائے ۔
وزیراعظم آئندہ ماہ کاروباری سہولت مرکز کا افتتاح کریں گے ۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہر کاؤنٹر پر متعلقہ آفیسرز ہونے چاہئیں ۔ چار ماہ میں اس قدر شاندار اور معیاری سہولت مرکز کی تعمیر لائق تحسین ہے۔
2
آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم پانچ درجےبہتری، 12 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجے بہتری، 12 ویں نمبر پر آگئے،محمد رضوان کی2درجہ ترقی، 19 ویں نمبر مل گیا،کپتان شان مسعود 12 درجے بہتری کے بعد 45 ویں نمبر پر آگئے۔
3
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 18 روز باقی رہ گئے۔چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی ریٹائرمنٹ میں صرف اٹھارہ روز باقی رہ گئے مگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہ ہو سکا تاہم چھبیسویں ترمیم کے بعد نئی تعیناتی ہونے تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کام کرتے رہیں گے۔
چھبیسویں ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور دو ممبران کی مدت ملازمت میں از خود توسیع ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی تاہم چھبیسویں ترمیم کے بعدنئی تعیناتی ہونے تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کام کرتے رہیں گے۔
4
پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل کردیا، ٹرائی نیشن سیریز اب ملتان کے بجائے کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق سہ فریقی سیریز دوسرے ہفتے میں کھیلی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسیٹڈیم میں تیاریوں کے پیشِ نظر سہ فریقی سیریز کو منتقل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ اپ گریڈیڈ شدہ اسٹیڈیمز کی تیاری سے متعلق پی سی بی کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، اسٹیڈیمز کے ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرلئے جائیں گے۔
5
صائم ایوب کا آج سے لندن میں علاج شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونیوالے صائم ایوب کا آج کلیو لینڈ اسپتال میں ایم آر آئی کیا جائے گا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد 2 ماہر ڈاکٹرز کا پینل جمعرات کو انجری کا معائنہ کرے گا۔
صائم ایوب کو چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر علاج کیلئے لندن بھیجا گیا ہے، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہیں۔اس سے قبل پاکستانی اوپنر صائم ایوب لندن پہنچے تو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل خود صائم ایوب کے علاج معالجے کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔
6
علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کیلئے کوششیں اور شواہد منظر عام پرآگئے۔ان واٹس ایپ میسیجز میں علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد اور پارٹی پر اجارہ داری کیلئے استعمال کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔علیمہ خان کی ان کے سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات منظر عام پر آگئے، علیمہ خان احسن علوی کے ساتھ پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کو پوٹ آف گولڈ سے تشبیہ دے رہی ہیں، علیمہ خان کا احسن علوی کو واٹس ایپ پیغامات میں کہنا تھا کہ ’’ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کیلئے جیل میں ایئر کنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کرکے حالات کو نارمل دکھائیں، لوگوں کو درد محسوس ہونا چاہئے جو فریج، اے سی اور کمرہ پینٹ کروانے سے نہیں ہوگا۔
علیمہ خان نے احسن علوی کو بشریٰ بی بی کے حوالے سے بیانیہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدت کیس میں ہوئی کیونکہ بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا، 7 سال کی قید بمقابلہ بیٹیوں کی عدالت میں دفاع کیلئے غیر حاضریاں۔واٹس ایپ پیغامات کے اگلے مرحلے میں علیمہ خان نے یہ تاثر دیا کہ وہ مشال یوسفزئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی اور گہرے تعلقات سے واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ (مشال یوسفزئی) اپنی تین وزارتیں اڈیالہ جیل سے چلاتی ہے کیونکہ وہ کم از کم تین دن سے اڈیالہ جیل میں ہے۔
احسن علوی نے جواباً کہا کہ اس (مشال یوسفزئی) کی اڈیالہ جیل تک رسائی کو محدود کرنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو اس (مشال یوسفزئی) کا نام فہرست میں اب نہیں شامل کرنا چاہئے۔مشال یوسفزئی اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی پر طنز کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کہ ’’ایکسپریس لین اسٹریٹ ان‘‘، مشال یوسفزئی کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔
واٹس ایپ پیغامات میں مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کو عہدے سے ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا، واٹس ایپ پیغامات کا تیسرا حصہ علیمہ خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ہے۔علیمہ خان، شیر افضل مروت کی بیماری کی حالت میں تصویر بمعہ عنوان شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’گیدڑ افضل خان کی حالت کورونا کی نئی قسم جی ایچ کیو 420 کی وجہ سے تشویشناک ہے‘‘، مروت ہمیشہ اس وائرس کا شکار ہوتا ہے جب بھی بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیتا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس نے یہ ویڈیو بغیر ماسک کے بھیجی ہے، یہ ہے فارم 47 کا قرنطینہ۔ان واٹس ایپ پیغامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے، جس میں موروثی سیاست عروج پر ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اقتدار کے حصول کیلئے کوئی بھی ذریعہ اختیار کرنا پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ منظر عام پر آنے والے واٹس ایپ پیغامات بھی علیمہ خان کی خود غرض سیاست کا واضح ثبوت ہیں، علیمہ خان چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہے، علیمہ خان کے مطابق جتنا عرصہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے گا اس کا فائدہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی علیمہ خان کے سیاسی سفر کا خاتمہ کردے گی-
7
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے،انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پراوو کے درمیان ون آن ون میٹنگ ہوگی۔
انڈونیشیاکے صدر پرابوو سبیانتو صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔انڈونیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کی 27 جنوری کو اہم مصروفیات ہوں گی۔


