1
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کہیں سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہم نے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنے مطالبات تحریری طور پر دے دیں، لیکن ان کی باتوں سے لگتا نہیں کہ ایسا کریں گے،ہم چاہتے تھے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ ہوں، لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کی باتوں اور عمران خان کی ٹوئٹ سے لگتا ہے کہ سیدھی بات نہیں کریں گے۔
علیمہ خان کی علی امین گنڈاپور اور شیر افضل مروت کے حوالے سے گفتگو غور طلب ہے، وہ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں زہر دینے کی کوشش کی گئی، عمران خان کے اردگرد لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام رہے اور پاکستان معاشی طور پر ترقی نہ کرسکے، لیکن ملک ضرور آگے بڑھے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو مذاکراتی عمل سے جوڑنا درست نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ یہ طے ہے کہ کیس کا کوئی بھی فیصلہ بات چیت کے عمل کو متاثر نہیں کرےگا، حکومت جو بھی فیصلہ کرتی ہے پیپلزپارٹی اس میں آن بورڈ ہوتی ہے، ان کی جانب سے جو بیانات آتے ہیں وہ سیاسی ہیں، اور ان کو سیاست کرنے کا مکمل حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے کہیں سے بھی کوئی دباؤ نہیں ہے، سپیکر ایاز صادق کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل آیا ہے، امید ہے ان کی واپسی کے بعد دوبارہ بات چیت ہوگی۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے دوسری ملاقات بھی ہوجائےگی، اس سے قبل ان کی ایک ملاقات کرائی گئی تھی لیکن بعد میں کہا گیا کہ یہ ملاقات ٹھیک نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت کی جانب سے بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
2
سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ہر ڈویژن کو ایک صوبہ بنانے کی تجویز دے دی۔ پنجاب میں ساؤتھ پنجاب کے نام سے علیٰحدہ صوبے کے قیام سے متعلق بل زیر غور ہے۔جواب میں سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ پہلے حکومت اپنا ویو پوائنٹ دے ، جو انڈیا کے آئین میں ہے وہ ہمارے آئین میں نہیں ہے نہ ہو سکتا ہے جبکہ سینیٹر ضمیر حسین گھمبرو نے بل کی مخالفت کر دی۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب صوبے زیادہ ہوتے ہیں تو فیڈریشن مضبوط ہوتی ہے، آپ کو ضرورت ہے تو آپ دو نہیں چار صوبے بنا دیں لیکن آپکو معیشت بھی دیکھنی ہے۔عون عباس نے کہا کہ پروپوزل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اگلی کمیٹی میں بل پر مزید بحث ہو گی۔
چیئرمین کمیٹی نے وزارت قانون سے بل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، اجلاس میں آرٹیکل 51، 59، 106، 154، 175A، 198 میں ترمیم کے حوالے بل زیر غور آیا، کمیٹی نے وزیر قانون کی عدم موجودگی پر بل موخر کر دیا۔سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ جب کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو متعلقہ وزیر کو کمیٹی میں بٹھانا لازمی قرار دیں، ہمارے کئی بل ایوان سے موخر ہوتے ہیں کیونکہ وزیر کے ساتھ اس پر بحث نہیں ہوتی۔
اجلاس میں فیملی کورٹ ترمیمی بل بھی کمیٹی میں زیر غور آیا، بل سینیٹر ثمینہ زہری نے پیش کیا۔اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو
3
سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں ججز تعداد میں اضافہ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں سے براہ راست متصادم ہے، جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹیو کی اکثریت عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار بھی کسی صورت جمہوری نہیں تھا، متعدد ارکان پارلیمنٹ نے دباؤ ڈالے جانے اور اغواء کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔
4
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات،ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک پُل کا کام کرتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان قائم فورمز کے ذریعے دفاعی تعاون میں ٹھوس پیش رفت ہوگی۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
5
کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانے والا 20 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔تجارتی اشیاء کی چھوٹی گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، مرغی، انڈوں اور پاپڑ وغیرہ پر مشتمل 20 گاڑیاں پارا چنار پہنچیں، بگن متاثرین کیلئے لایا جانے والا امدادی سامان بھی بگن لوئر کرم پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 گاڑیاں امدادی سامان متاثرین کو دیا جائیگا، تاجر رہنما بڑے ٹرک رات کو پہنچیں گے، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہے۔
6
پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
اجلاس کا مقصد خواتین کے تعلیم کے حوالے بات چیت کو فروغ دینا ہے اورخواتین کے تعلیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ تقریب کا افتتاح پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے، وہ افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کریں گے۔
7
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
اجلاس کا مقصد خواتین کے تعلیم کے حوالے بات چیت کو فروغ دینا ہے اورخواتین کے تعلیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔تقریب کا افتتاح پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے، وہ افتتاحی سیشن میں کلیدی خطاب کریں گے۔


