1
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی دن، 100 انڈیکس میں 1904 پوائنٹس کی کمی،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3903 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 1.09ارب شیئرز کے سودے 32.46 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہوکر 14316 ارب روپے ہے۔100 انڈیکس مسلسل تیسرے روز منفی بند ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے بازار میں بیرونی سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کیے ہیں، بازار میں ایف بی آر ہدف پورا نہ ہونے کی تشویش بھی ہے۔
2
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کے لیے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں۔مذاکرات کےلیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے اورہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔
مذاکرات کی میز پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے۔بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، بیرون ممالک کچھ لوگ میڈیا اور صحافیوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جام صادق پُل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہو گا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔ کورنگی کاز وے کی تعمیر کا کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11 جنوری کو افتتاح ہوگا، اس پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ لانے کی ممانعت ہوگی، ملیر ایکسپریس وے پر اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔جام صادق پُل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہو گا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو
4
پی سی بی نے 3 ملکی کرکٹ سیریز کراچی اور لاہور منتقل کردی۔3 ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے جب کہ سیریز اصل میں ملتان میں شیڈول تھی تاہم اب اس سیریز کو کراچی اور لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد،کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے۔
5
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔کیس کے دوران 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 13 جنوری کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
6
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نےکہا ہےکہ ملک کےکئی علاقوں میں کتوں،گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیچا جانے والا 78 فیصد دودھ کیمیکل ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا سید مسرور احسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں یورپی یونین کو باسمتی چاول کی برآمد میں بد انتظامی کے مسائل زیر بحث آئے۔
7
انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 72 پیسے ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔