1
مہیش تھکشانا 2025 کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے۔بدھ کے روز سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں مدمقابل تھیں جس میں کیویز نے لنکن ٹائیگرز کو 113 رنز کے مارجن سے شکست دی تاہم، میچ میں لنکن اسپنر مہیش تھکشانا دلچسپ اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال کی پہلی ہیٹرک کرنے والے باؤلر بن گئے۔
سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا نے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹںر، میٹ ہینری، اور نیتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 142 رنز پرآؤٹ ہوگئی اور کیویز نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
2
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کراچی، سکھر موٹروے کا کام جلد شروع ہونے کا اعلان،کئی سال سے زیر التوا کراچی سے سکھر موٹروے کی اسی سال 2025 میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
حکومت کو بھی اس موٹروے کی تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے اور اس موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا جبکہ اس کو سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر کے بعد ملک میں نارتھ،ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا، ملکی ترقی بالخصوصی تجارتی مال کے نقل و حمل میں یہ موٹروے سنگ میل ثابت ہوگی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کااجلاس سے خطاب
3
سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو تحریری مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے دو تحریری مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ آزاد جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔
مطالبہ آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے تا کہ سچ سامنے آ سکے اور ہمارا دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دونوں مطالبات مذاکرات شروع کرنے کی شرائط ہیں۔میڈیا سے بات چیت
4
مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ سے متعلق علیمہ خان کے دعوے کی تردید کر دی۔
منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ کے حوالے سے پیشکش پہنچائی ۔
5
خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی،خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کوجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ پیش ہوئے ۔کیس میں اب تک چھ ملزمان نے وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں، ملزمان کے پاس وکیل نہ ہونے پر شہادت قلمبند نہیں ہو سکی ، عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیشی کیلئے پابند کر دیا ۔
6
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے۔
فوربز کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد ایمازون کے مالک جیف بیزوس دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کی مجموعی دولت 241 ارب ڈالرز ہے۔جیف بیزوس نے 1994ء میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر میٹا کے مالک مارک زکر برگ کا ہے جن کی مجموعی دولت 217.7 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
7
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، طلباء کو ہدایت کی کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا۔ کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا، حسان نیازی کو10سال قید ہوئی، اس کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے، حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کابھانجااوروکیل بھی ہے۔
تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے، کون آپ کیلئےکام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ نےکرناہے، کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو، کونسی سیاست بچوں کوکہتی ہےکسی سےاس کاماں باپ چھین لو۔ کسی پربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہےہیں، سیاسی اختلاف کیلئے جناح ہاؤس جلانےکی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے گرین بیلٹس کوآگ لگانے کی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے میٹروبس کے جنگلے توڑنے کی ضرورت نہیں۔سرگودھا یونیورسٹی میں ہونہار طلبا میں اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب