1
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم بری ہو رہا اسے فوجی عدالت سے سزا ہو رہی، کیا فوجی عدالتوں میں کوئی خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دیتے وقت آرٹیکل 233 کی غلط تشریح ہوئی، پانچ رکنی لارجر بنچ نے بنیادی حقوق معطل ہونے کا تاثر لیا، بنیادی حقوق ایمرجنسی کی صورت میں معطل ہوئے تھے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس کیس میں تو بنیادی حقوق معطل ہونے کا کوئی تعلق نہیں، پرویز مشرف دور میں اپیل کا حق نہ دے کر حقوق معطل ہوئے تھے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل 8(3) کے مطابق جہاں ذکر ہے وہ مانتے ہیں۔جسٹس امین الدین خان نے سوال اٹھایا کہ اس معاملے میں ایمرجنسی والی تو کوئی بات نہیں؟
2
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات کرائے۔مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو
3
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی .جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ 188 کے کتنے پرچے دیئے اب تک؟ ہزاروں میں ہوں گے، سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا کیا؟ کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیا یہ بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانچ کو فلائٹ تھی لیکن نہیں جانے دیا، اب کل کینیڈا جانا ہے۔
عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے اور ساتھ ہی ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔
5
ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔
پولیس،محکمہ داخلہ ،جوڈیشل ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر جیل اصلاحات کیلئے نیا ماڈل لا رہے ہیں، زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ زیر التوا کیسز میں کمی لائیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی میڈیا سے گفتگو
6
سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انویسٹی گیشن، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
7
سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے .وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔سرکاری حج سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔
8
نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ , نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
9
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا۔ انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔
حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا، 26 نومبر کو حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی، نہتے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، سانحہ ڈی چوک حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔مسلم لیگ ن کو معصوم جانیں نگلنے کے ذریعے اقتدار کا طول حاصل کرنے کی عادت ہے۔
10
پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں، ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے،شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو
11
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ,ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024 کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا اور ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کاوشوں کی تعریف کی۔
12
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، خواتین بچوں سمیت مزید 51 فلسطینی شہید ,صیہونی فورسز کی بچوں اور خواتین پر بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 51 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، خان یونس پر فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری رہا، حماس کمانڈر سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 936 ہوگئی،1 لاکھ 9 ہزار 274 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔
13
دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کے سپاہی ایس پی چودھری اسلم کو شہید ہوئے 11 سال بیت گئے .9 جنوری 2014 کو آج ہی کے دن ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر عیسیٰ نگری سے متصل لیاری ایکسپریس وے کے انٹری پوائنٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا، چودھری اسلم کے نام سے دہشت گرد بھی خوف کھاتے تھے۔
14
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 043 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
15
جام کمال کا جنوبی کوریا کا دورہ، امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سے ملاقات ,وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے روز کوریا کسٹمز سروس کے کمشنر کو وانگ ہایو کے ساتھ کسٹم تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے کسٹمز کے معاملات میں باہمی تعاون کے زیر التوا معاہدے کو حتمی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔جام کمال خان نے کوریا امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بیونگ وان کم سے ملاقات میں تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا، مہنگائی اور شرح سود میں کمی سمیت پاکستان کی معاشی بحالی پر روشنی ڈالی
16
صیہونی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، سعودی عرب نے مسترد کر دیا صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کئے، نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا،عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔