1
کھیل قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد کے انتقال کرگئے .سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی، ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔
2
پاکستان کے سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان میں ہونے والی عالیشان شادیوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے برعکس پاکستانیوں کے حالات پر تنقید کی اور شادیوں پر بے بہا پیسہ بہانے پر طنز کیا۔پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔
3
پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ , تخت لاہور میں حصہ داری کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب نے ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پرپارٹی کو مضبوط کیلئے ورکرز کنونشن کرکے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ اس دوران صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرکے کارکنوں میں جوش وخروش پیدا کیا جائے گا۔
4
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ کہا کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیشکش کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ علی امین گنڈا پور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔
5
سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان میں وی پی این کے بڑھتے استعمال نے انٹرنیٹ کو مزید سست کر دیا . انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کے کئی گنا بڑھتے استعمال نے انٹرنیٹ کو مزید سست کر دیا، اس کا انکشاف پی ٹی اے کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ انٹرنیٹ سست روی سے نمٹنے کیلئے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کر دیتا ہے اور عالمی سب میرین کیبل پر انحصار بڑھا دیتا ہے جس کی صلاحیت کم ہے،انٹرنیٹ کی سست روی سے نمٹنے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
6
حکومت کی تبدیلی میں امریکا کے ملوث ہونے کے ثبوت کے طور پر عمران خان جس دستاویز (سائفر) کا حوالہ دیتے ہیں وہ صرف ایک صفحے پر مشتمل دستاویز نہیں بلکہ اس میں 11 نکات ہیں۔یہ بات اس معاملے کی تفصیلات سے آگاہ ایک ذریعے نے بتائی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 9 پوائنٹس تجارت اور انسانی اسمگلنگ کے مسائل کے متعلق ہیں جبکہ بقیہ 2 میں امریکی عہدیدار ڈونلڈ لوُ کے پاکستانی سفیر کے سوالات کے جواب میں کیا جانے والا تبصرہ شامل ہے۔
اس دستاویز نے سیاسی بحث چھیڑ دی ہے اور یہ عمران خان کے سازش کے دعوؤں میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔3 جنوری 2025ء کو سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی صدر جو بائیڈن پر عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹانے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کے پیچھے سازش کے اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے اسے صریح مداخلت قرار دیا۔ پس منظر کی بریفنگ اور عہدیداروں اور سابق وزراء کے انٹرویوز سے معلوم ہوتا ہے کہ سائفر ویسا نہیں تھا جیسا عمران خان نے بیان کیا تھا۔گفتگو کے دوران پاکستانی سفیر نے پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان جاری تعلقات پر بات کی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ تقریب کے بعد پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو ایک خط بھیجا جس میں ڈونلڈ لوُ کے ساتھ 11 نکاتی بات چیت کا احوال تھا۔ 9 نکات تجارت اور غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھے۔
7
پاکستان نے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پربحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے،حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے، یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کویقینی بنایا جائے جو جامع اور مستحکم ہو۔
8
سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سری لنکا میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف اور نسیم اختر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہے۔
بدھ کو نسیم اختر نے چیمپئن شپ کے دوسرے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے جبکہ آصف بھی آخری میچ میں کامیاب ہے۔محمد آصف نے آخری گروپ میچ میں نیپال کے انکیت مان کو 1-4 سے شکست دی۔نسیم اختر نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 1-4 اور بھارت کے پارس گپتا کو 2-4 سے شکست دی۔
9
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات کے بغیر تیسری مذاکراتی نشست ہوئی اور 9 مئی اور 26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا تو شاید چوتھی مذاکراتی نشست نہ ہو۔منگل کی رات تک ہم نے مذاکرات میں ڈیڈلاک کا اعلان کردیا تھا مگر بدھ کو بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیغام آیا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو دو مطالبات لکھ کر دیدیں جو کہ ہم دیں گے۔
حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکی، اب حکومت بھی لکھ کر دے کہ اُس کے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست ہونا مفید نہیں، 9 مئی، 26 نومبر پر کمیشن نہ بنا تو شاید چوتھی نشست نہ ہو۔ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا ہو گیا تو ہمارا دوسرا مطالبہ پورا ہونے کے لیے 10،12 دن بچ جائیں گے۔ ہم کمیٹی کمیٹی نہیں کھیلنا چاہتے، عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کی یو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت
10
پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکے،عرفان صدیقی نے تسلیم کر لیاکہا کہ نے ہم جو وعدہ کرتے ہیں اُسے عملی جامہ پہنانا چاہیے تا کہ ہم جب اُن سے وعدہ پورا کرنے کا کہیں توہماری بات میں زیادہ وزن ہو۔
جب ہم نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی ،البتہ کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کرانے کے لیے ذمہ دار نہیں۔ پی ٹی آئی والے 40 دن سے اپنے مطالبات کی فہرست تیار کر رہے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ چند گھنٹو ں میں جواب دیں ورنہ بات ختم ہو جائے گی۔
11
پاکستان مالی بے ضابطگیوں پر پاسکو بند کرنے کا فیصلہ، وزارت فوڈ سکیورٹی نے صوبوں سے تجاویز مانگ لیں .وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط جاری کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 26-2025 کی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاق نے چاروں صوبوں سے آبادی کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔ خط کے مطابق پاکستان ایگریکلچر اسٹوریجز اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی تجاویز بھی مانگ لی گئیں جبکہ قومی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔