1
آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے فوجی ٹرائل پر سوالات اٹھادیے.کہا 9 مئی کے تمام ملزمان کی ایف آئی آرز ایک جیسی تھیں۔ یہ کون طے کرتا ہے کہ فلاں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلے گا اور فلاں کا نہیں؟۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل مکمل نہ کرسکے۔
آئینی بینچ نے استفسار کیا کہ فوجی تنصیبات پر ماضی میں بھی حملے ہوئے ان کے مقدمات تو عام عدالتوں میں چلائے گئے۔ کیا نو مئی کا واقعہ دہشت گردی سے بھی بڑا واقعہ تھا؟دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ یہ کون طے کرتا ہے کہ کس کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا کس کا نہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کی ایف آئی آر تو ایک جیسی تھیں۔
جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ جن ملزمان کو ملٹری کورٹس بھیجا ان سے متعلق کوئی عدالتی آرڈر تو دکھائیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملٹری کسٹڈی لینے کا پراسیس کون شروع کرتا ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کوئی مثال دیں جہاں آئین معطل کئے بغیر سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا ہو۔جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ جی ایچ کیو،نیول بیس سمیت مختلف فوجی تنصیبات پر ماضی میں بھی حملے ہوئے، ہمیں بتائیں کہ ان تنصیبات پر حملوں کا ٹرائل کہاں ہوا؟ ایک آرمی چیف کا طیارہ ہائی جیک کرنے کی سازش کا کیس بھی بنا تھا۔
جسٹس نعیم افغان نے کہا استفسار کیا کہ ان سب کا ٹرائل عام عدالتوں میں چلا تو 9مئی والوں نے ایسا کیا کیا کہ فوجی عدالت جائیں؟جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اے ٹی سی سے ملزم بری ہو رہا ہے فوجی عدالت سے سزا ہو رہی ہے، کیا فوجی عدالتوں میں کوئی خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے؟ انسداد دہشت گردی عدالتوں کو کیوں نہیں مضبوط بنایا جاتا؟ ۔ جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ اچھے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر رکھیں تو عدالتوں سے سزائیں بھی ہونگی۔
2
خالد خورشید اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان اور ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔دونوں مقدمات کی سماعت سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔
دوران سماعت کوئی بھی ملزم اور انکا وکیل عدالت پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے تمام غیرحاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔
3
لکی مروت: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک,پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کی موجودگی پرسی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشتگردوں کی شناخت شفیق، فدا الرحمن اور مجاہد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔
4
فیصل آباد: کہنا نا ماننے پر بھائی نے چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم علی حسنین نےبہن کو پانی پلانے کا بولا، انکارپر گولی ماردی،پولیس نے 13سال کی ثنا کی لاش کوتحویل میں لےکرشواہد اکٹھےکرلیےپولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کروانے کیلئے لاش کو مردہ خانے بھیج دیا،جبکہ فرارملزم کی تلاش جاری ہے۔
5
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہدف اوروصولی میں400ارب روپےکا گیپ ہے، وزیرخزانہ کو 400 ارب کی وصولی کا ہدف دے دیا۔کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس پالیسی کو جزا اور سزا کے تحت نافذ کریں گے، کہا ہر سال قوم کے چار ہزار ارب روپے مختلف ٹیکس کی مد میں کھائے جارہے ہیں، 4 ہزار میں سے400ارب وصول کرنا بڑامسئلہ نہیں۔
بجلی کی قیمت کم کرنی ہے، سستی بجلی کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر تیار ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس سسٹم کے تحت بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آسکتی، آنے والے وقت میں ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے گی، ٹیکس سلیب کم کرنے سے چوری بھی کم ہوگی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد طے کی تھی، شرح سود 13 فیصد پر آچکی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے 4.1 فیصد پر آچکی، آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے ” اُڑان پاکستان ” پروگرام شروع کیا گیا۔
6
اسلام آباد میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے.فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ماتحت تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے۔ تعلیمی اداروں کوتیس دسمبرسےآٹھ جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات کی گئی تھیں۔اسلام آبادکےنجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کےبعد چھ جنوری کو کھل گئے تھے۔
7
سعودی عرب جانیوالے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار,سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ مذکورہ ممالک سےگزرنے والے ایسے مسافر جو 12گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ان کو استثنیٰ ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلےکے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔ مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔


