1
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف,بھارتی فضائیہ کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ایک بار پھرمنظرعام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986 میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے اس طرح کے اقدامات نے یہ واضح کر دیا کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کے لیے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کر سکتی ہے، آئے روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات بھارتی فضائیہ کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہیں۔
سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت کی حساسیت کو نہ سمجھتے ہوئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اپنی اہمیت کھو دی۔
2
سپریم کورٹ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بات بھی زیر بحث آئی۔سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے مرکزی فیصلے میں آرمی ایکٹ کی شق 2 ڈی کو کالعدم قرار دیا۔
آرمی ایکٹ کی اس شق کو کالعدم قرار دینے سے مجموعی اثر کیا ہوگا؟۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا اب کلبھوشن یادیو جیسے ملک دشمن جاسوس کا کیس ملٹری کورٹس میں چل سکتا ہے؟، جس پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن جاسوس کا بھی ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں چل سکتا۔
3
ڈی چوک احتجاج: 200 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ,انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے 2 سو زائد کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر زاہد آصف چوہدری نے کہا کہ یہ درخواست ضمانتیں ہی قابل سماعت نہیں ہیں،خارج کی جائیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان مقدمات میں گرفتار زیادہ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، یہ وہ افغانی ہیں جو دہشتگردی ہے،پاکستان کا امن خراب کیا ہوا ہے۔پراسیکیوٹر زاہد آصف کے دلائل کے دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء اور پراسیکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے وکلاء نے دلائل دیئے، میں خاموش رہا، اب میرے دلائل پر مت بولیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔وکیل انصر کیانی نے کہا کہ ایک مقدمہ کے متن میں کہا گیا فائر ہوا جو پولیس ملازم کو چھاتی پر لگا، عدالت نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا کس نے مارا، جس پر وکیل نے کہا کہ یہ نہیں بتایا کس نے فائر کیا کس کو لگا مقدمہ کے متن میں یہ بھی گیا مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے ساتھ لیکر آیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔
4
ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے عامر حیات کی تقرری عدالت میں چیلنج,پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او تعیناتی کو پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے چینلج کیا ہے۔
درخواست میں موقف ہے کہ عامر حیات کی ایکٹنگ سی ای او پی آئی اے تقرری خلاف قانون ہے۔جنرل سیکریٹری پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن صفدر انجم کا کہنا ہے کہ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے دی، درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
5
ڈی چوک احتجاج، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع,اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب،زرتاج گل،شیر افضل مروت،علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں 7 فروری تک توسیع کی۔ ڈی چوک پراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔
پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں۔ رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے پولیس اسٹیشن نہیں۔ آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیتا ہوں۔
6
راولپنڈی: خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا.ٹیکسلا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا اور مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے رشتے کے تنازع پر بیوی کو قتل کرکے واقعہ کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی اہلیہ کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے تمام ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کا سراغ لگا لیا۔
7
حکومت کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ,وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ریگولیشن متعارف کروانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جس کیلئے جلد قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔
وفاقی حکومت جلد کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے قوانین مرتب کرنے کے لیے ورچوئل ایسٹس بل 2025 پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا جسے ’’ورچوئل ایسٹس بل 2025‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔


