1
اڈیالہ جیل میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی، مزدورجاں بحق ,جیل کالونی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی۔ لفٹ کرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق مزدور غلام مصطفیٰ کا تعلق کا تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ حادثے کے بعد کام بند کردیا گیا ہے۔
2
پی بی 45 میں ری پولنگ؛ جے یو آئی کا نتائج تبدیل کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع,جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
3
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی۔صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے کیوں کہ ملک کو تاجر برادری چلا رہی ہے۔
نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں، سی پیک کا دھابیجی اکنامک زون کا جدید منصوبہ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مزید اسپیشل اکنامک زون نہیں بن سکتے ہیں۔
ملیر ایکسپریس وے کا دو دن میں چیئرمین بلاول بھٹو افتتاح کریں گے ملیر ایکسپریس وے ساکنان کراچی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے بورڈ اجلاس میں کاٹی کے ایک نمانندے کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے، کوشش ہے کہ جام صادق برج کا کام آٹھ ماہ میں مکمل کرلیں۔کاٹی میں خطاب
4
شیرافضل مروت کا حکومت، پی ٹی آئی کو مخالفانہ بیانات سے گریز کا مشورہ ,مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔
بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا، خان صاحب نے بہت لچک دکھائی ہے، خان صاحب نے کہا کہ اگر مذاکرات ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو تیسرے، چوتھے سیشن کے لئے مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو
5
عمران خان کیخلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان,بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کے لیے ای سی پی کی جانب سے 15 جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
6
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے ہیں جو دہشتگردی اور فساد پروموٹ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر حفیظ اللہ نیازی کی تنقید بے بنیاد ہے۔
حفیظ اللہ نیازی یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ ان کا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا ہے۔ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے۔
7
آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار,ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
8
پی ٹی آئی سینیٹر کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کےسینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔
9
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیب والے کرپشن کی بات کرتے ہیں تو تنخواہ کس چیز کی لے رہے ہیں؟۔ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ؟، کیونکہ ہم آؤٹ آف باکس نہیں جارہے ۔ دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے ۔
علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران شرکا نے تقریب میں قیدی نمبر 804 کے نعرے لگا دیے۔ ملک میں 4صوبے ہیں، مزید صوبے نہیں بن رہے کیوں کہ لوگ صرف حکمرانی چاہتے ہیں ۔ ہمارا وژن کشکول کو توڑنا ہے تاکہ ادارے اپنے قدموں پر کھڑے ہوں ۔ بدقسمتی سے ہر محکمے میں لائبلٹی تھی ، پھر چاہے اچھے ہوں یا برے، ان محکموں کو چلانا ہے ۔
ہر محکمے کو قرض اتارنے کے لیے 30 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا ہے۔ ہم نے اگر کئی سال یہ پیسے رکھے ہوتے تو کم از کم محکمے اپنے پاوں پر کھڑے ہوتے ۔
اسپتال کی بلڈنگ سے مطلب نہیں لیکن اس کے کام سے ہمیں مطلب ہے۔جو بلڈنگ موجود ہے اگلے سال میں ایک نرسنگ کالج و میڈیکل کالج شروع کیا جائے گا ۔ میں آپ کو 50 کروڑ روپے دوں گا لیکن اگلے سال سے پہلے کام کرنا ہوگا ۔یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب
10
2 ہزار ارب کپیسٹی چارجز ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشاف, وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی کل قمیت کا 75فیصد کیپسٹی چارجز ہیں، رکن کمیٹی ملک انور تاج نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں دو ڈھائی ہزار ارب دے دیتے ہیں، اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لے کر مفت بجلی عوام کو دے دیں۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2ہزار ارب ہے۔
رکن کمیٹی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ بھی چل رہی ہے، میرے حلقہ کی اسکیمیں اڑھائی سال سے رکی ہوئی ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے ساتھ چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کی خواہش کے مطابق سب سے زیادہ چوری ہونے والے فیڈرز پر بجلی کھلی چھوڑی، معاہدہ کیا ہوا تھا آج چیئرمین کمیٹی کو دے دیں گے، شرط یہ تھے کہ پہلے بجلی کھولیں پھر عوام سے کنڈے اترواؤں گا۔
11
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان, اڑان پاکستان اور اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری وزیر اعظم تو دے رہے ہیں لیکن پیٹرول و کھانے پینے کی اشیاء کیوں کم نہ ہوئیں، معاشی حالات بد سے بدترین ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
آئی پی پیز کا مسئلہ جماعت اسلامی نے اٹھایا ہے، دھرنوں و احتجاج سے آئی پی پیز پانچ بند کرنے اور 18 سے بات چیت کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی پی پیز بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل کم کیوں نہیں ہو رہے۔
حکومت صنعتکاروں کو تباہ کرکے دو ہزار ارب روپے آئی پی پیز کو دے دیتے ہیں ان کو تو انکم ٹیکس سے بھی مستثنا کر دیا ہے، تنخواہ دار تو انکم ٹیکس دے لیکن آئی پی پیز والے ٹیکس نہیں دیں گے جو ظلم عظیم ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس


