1
الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا .الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھین، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔
کئی حکومتیں ایسی دیکھیں جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھیں کہ ہم منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو سٹاک کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں، نوجوانوں نے لائیو سٹاک اسکیم کا خیر مقدم کیا۔پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب
3
ایم کیو ایم رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ,موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
4
پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ ,قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔
اس حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی عمران خان سے ملاقات ممکن ہو۔
5
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔مالی سال میں مہنگائی کا ہدف پانچ سے سات فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیاد پر حل کیا۔ ڈالر کی دستیابی کا ایشو نہیں، امپورٹ کیلئے ڈالر بآسانی دستیاب ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب


