1
شاہ محمود اور یاسمین راشد پر جلاؤ گھیراؤکیس میں فرد جرم عائد,ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ اے ٹی سی لاہور کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
2
یورپ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پہلی پرواز 10 جنوری کو اڑان بھرے گی.یورپ کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پہلی پرواز 10 جنوری کو اڑان بھرے گی،پیرس سے پی آئی اے کی پرواز بھی اسی روز اسلام آباد کے لیےروانہ ہوگی۔
قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو پیرس جائے گی،قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیےروانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں،پیرس سے پی آئی اےکی پرواز بھی اسی روز اسلام آباد کے لیےروانہ ہوگی،دونوں پروازوں کےٹکٹس پہلےہی فروخت ہو چکے۔
3
سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری,بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پینشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پینشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پینشن ادا کی جائیگی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پینشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پینشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں افواج میں بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہو گی۔
یکم جنوری 2025 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازم کی پینشن ’سروس کے آخری 24 ماہ میں قابل پینشن تنخواہ کی اوسط کی بنیاد پر کیلکولیٹ کی جائے گی۔
4
انگلینڈ کے سابق لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر,ہیڈ کوچ ڈیرن گف کا کہنا ہےکہ میں لاہور قلندر کے ساتھ دوبار کام کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ٹیم کا جذبہ اور توانائی شاندار ہے جبکہ اس کا ناقابل یقین فین بیس ایسی چیز ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
پی ایس ایل ایک زبردست پلیٹ فارم ہےجس میں قلندرزجیسی ایک شاندار ٹیم موجود ہے، اور میں قلندرزکو اس سیزن میں کامیابی کی ایک نئی بلندیوں پر پہچانے کے لیے تیار ہوں،مجھے اس اسکواڈکی صلاحیت پر یقین ہےاور ہم مل کر قلندرز کو کامیابی دلانے اور اپنےمداحوں کا فخر بننے لیے سخت محنت کریں گے۔ اپنے مداحوں کی زبردست حمایت کے ساتھ ہم اس سیزن میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
5
ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان,پی سی بی کے مطابق 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ مارچ میں ہوگا، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔
چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کیلئے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔
6
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا شیڈول تیار,وزارت خزانہ سرکلر کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
اس سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی ۔بجٹ اسٹرٹیجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہو گی ۔ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس دوسرے ہفتے بلایا جائے گا ۔
7
دورہ سری لنکا کےلئے آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان,دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز بچے کی ولادت اور ٹخنے کے مسئلے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں میچل مارش کو ڈراپ کیا گیا ہے جوش ہیزل ووڈ ری کوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
اسکواڈ میں نائب کپتان ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، سکاٹ بولینڈ اور ایلیکس شامل ہیں جبکہ کوپر کنولی،جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور میٹ کوہنمین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں مارنوس لبوشین، نیتھن میکسوینی، ٹوڈ مرفی، میچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی شامل ہیں۔آسریلیا اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 6 فروری سے گال میں شروع ہوگا۔


