1
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں، ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ آپ مطالبات لکھ کردیں،ہم کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو جبر اور فسطائیت کے باوجود موقع فراہم کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین تک رسائی فراہم کی جائے۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
2
سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے۔سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعینات کے لیے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے نام شامل ہیں اور دیگر 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کو بھجے گئے40 وکلا کے ناموں میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجا جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی گھنگرو، محمد ذیشان عبداللہ، محمد جعفر رضا شامل ہیں۔
وکلا کے ناموں میں ذوالفقار علی سولنگی، حق نواز تالپور، عبد الحامد بھرگڑی، ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ، محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر، سید احمد شاہ، امداد علی اونر، چوہدری عاطف رفیق، محمد جمشید ملک اور عرفان میر ہالپوتا شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے بھیجے گئے وکلا کے ناموں میں جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سمور، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفیٰ، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیزاور شازیہ ہنجرا شامل ہیں۔سندھ ہائی میں ججوں کی خالی آسامیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا اور اجلاس میں مذکورہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جس میں چار لاکھ جانوروں کے لیے رقم مختص کی جاسکے گی، جانور کی بہتر نشوونما کے ذریعے گوشت کو برآمد کیا جاسکے گا جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور کیو آر کوڈ بھی دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب
4
نجکاری میں اچھی بولی کیوں نہیں ملتی، فاروق ستار نے سو باتوں کی ایک بات کردی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد خریدار کو قیمت کے تعین کا کہا جائے گا۔ شرح سود میں کمی کے باعث مستقبل میں گھروں کے لیے فنانسنگ کی سہولت میں اضافے کا امکان ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے کے مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ کی کارکردگی کیسی رہی یہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔
5
تجاوزات کرنیوالوں نے دریا بھی نہیں چھوڑے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشافات،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک ہوئے۔
اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔
اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں نہروں و دریاؤں کے پاس تجاوزات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 153 تجاوزات تھیں، جن میں سے 87 ختم کر دیں۔ اسی طرح پنجاب میں دریاؤں کے پاس 153 تجاوزات ہیں۔ سندھ میں 26 جگہ تجاوزات ہیں اور حکومت نے 11 قبضے ختم کروائے ہیں جب کہ بلوچستان سے تجاوزات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
6
شیرافضل مروت کا حکومت، پی ٹی آئی کو مخالفانہ بیانات سے گریز کا مشورہ،مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا، خان صاحب نے بہت لچک دکھائی ہے، خان صاحب نے کہا کہ اگر مذاکرات ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو تیسرے، چوتھے سیشن کے لئے مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔
تحریری مطالبات کو انا کا مسلہ بنایا گیا تھا، خان صاحب نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہم مذاکرات کررہے ہیں، بانی نے کہا کہ یہ ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، ٹرائل کورٹ سے سزاؤں کے ہم عادی ہوگئے ہیں۔
7
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر گئے ہیں جو دہشتگردی اور فساد پروموٹ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر حفیظ اللہ نیازی کی تنقید بے بنیاد ہے۔ حفیظ اللہ نیازی یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ ان کا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں عمران خان پر چلا گیا ہے۔ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشت گردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے۔
عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر کردی۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو یاد داشت کی بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کررہی ہوں۔


