1
اوورسیز پاکستانیوں نے صرف 6 ماہ میں 18 ارب ڈالرز وطن بھیج کر ریکارڈ توڑ دیا.اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ڈیٹا کےمطابق اوورسیز پاکستانیوں نےصرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے،دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے،رواں مالی سال کےپہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔اسٹیٹ بینک کےمطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کرریکارڈبنادیادسمبرمیں سعودی عرب سےپاکستانی77کروڑڈالروطن بھیج کرپہلےنمبرپررہے،یواےای سےپاکستانی 63کروڑ اور برطانیہ سے46کروڑ ڈالر بھیج کر سرفہرست رہے۔
2
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیاکرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.40 روپے پر جاپہنچا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 278.61 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے اس ہفتے ین کے مقابلے میں 0.5 فیصد اضافہ کیا جس کی قیمت 158.03 ین تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا۔ برطانوی پاؤنڈ 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کی وجہ گِلٹس کی فروخت اور برطانیہ کی مالی صورتحال کے بارے میں خدشات تھے۔
3
کوئٹہ: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن میں 2 اہلکار بیہوش,بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کانکن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔ وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کو فوری طور پر متاثرہ مقام پر دو مزید ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں انہوں نے مائننگ کے مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
4
فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ,فیصلہ وزیرزراعت سندھ سردارمحمد بخش مہرکی صدارت اجلاس میں کیا گیا،وزیرذراعت سندھ نےکہا سندھ حکومت چاہتی ہےکہ چاول،کپاس اور گندم کی فصلوں کی انشورنس کرے،اگرانشورنس کا پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو دیگر ستائیس اضلاع میں بھی یہ پروجیکٹ شروع کرائیں گے۔
5
لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے عارضی طور پر خارج,اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے۔
عدالتی حکم کے مطابق سیکرٹری داخلہ، نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو فیصلے سے آگاہ کریں۔ لطیف کھوسہ نے عدالت میں ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں شورٹی جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی مزید سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
6
سعودی عرب، یواےای، چین سمیت7ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل, 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر وطن واپس بھیجا گیا۔ اسی طرح عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔
7
سولرپینل کی درآمد کی آڑ میں 106 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب,منی لانڈرنگ مافیا کیخلاف ایف بی آرکا کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ سولرپینل کی درآمد میں اربوں روپے کے ٹیکس گھپلے کا اسکینڈل پکڑاگیا۔ 7 جعلی کمپنیوں نے سولرپینل کی درآمدات کی آڑ میں 106 روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائیوں سے منی لانڈرنگ کے بدنام زمانہ کارٹیل کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا گیا ہے جس نے 7 جعلی کمپنیوں کے ذریعے 106ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔تحقیقات کے دوران مذکورہ 7 جعلی درآمد کنندگان اوور انوائسنگ اور سولر پینل کی درآمدات کے عوض 106ارب روپے کے منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے حالانکہ درآمد کیے جانے والے سولرپینل کی مجموعی مالیت انکم ٹیکس ڈیکلریشن کے مطابق 11کروڑ 90لاکھ روپے تھی۔
8
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کُرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کہا مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔