1
سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کے درمیان لفظی گولہ باری ,دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی گئی۔سلمان اکرم راجہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شیرافضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کا ادراک نہیں، انہیں ٹی وی چینل والے بلا لیتے ہیں تو انہوں نے کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا ہے اور وہ کہہ دیتے ہیں۔جس پر شیر افضل مروت نے بھی پلٹ کر سلمان اکرم راجہ پر وار کیا۔شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے، ہم اگر پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پاکستان کے آئین کی بات کس طرح کریں گے۔
2
جے یو آئی نے وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے بل کا مسودہ تیار کر لیا .مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر اندر رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔ جبکہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 کے ایکٹ کے تحت یا اس کے قیام کے 1 سال کے اندر اندر اندر رجسٹر ہو سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ مجوزہ مسودے کے مطابق جو مدارس پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے ، جو مدارس رجسٹرڈ نہیں وہ اپنے آپ کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ رجسٹر کروا سکتے ہیں ، ایک دینی مدرسہ جس میں ایک سے زیادہ کیمپس ہوں اس کی ایک ہی رجسٹریشن ہو گی۔
3
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔
جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان کی تائید کردی۔
4
عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق, اگر عمران خان نے ’’جارحانہ‘‘ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات ہیں
۔مذاکرات کرنے والی حکومت کی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہم اب تک یہ بات نہیں سمجھ سکے کہ عین مذاکراتی عمل کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اتنا سخت اور اتنا تلخ ٹوئٹ کیوں کیا؟ انہوں نے ایک مرتبہ پھر حمود الرحمان کمیشن یاد دلایا، ایک مرتنہ پھر یحییٰ خان کا حوالہ دیا، ایک مرتبہ پھر موجودہ صورتحال کو یحییٰ خان کے دور سے تشبیہہ دی، وزیراعظم شہباز شریف کو جنرل عاصم منیر کی کٹھ پتلی اور اردلی قرار دیا۔
5
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی.پولیس کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب اسٹور میں لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔
6
ٹرمپ کی درخواست مسترد، نومنتخب امریکی صدر کو آج سزا سنائی جائیگی. سپریم کورٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی معطل کرنے کی درخواست 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار میں جعلسازی کے مجرم کی حیثیت سے سزا سنائی جائے گی۔عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم شخص بننے کا داغ لگ جائے گا تاہم کارروائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی لازمی نہیں ہے۔
7
ملتان: بس اسٹینڈ پر صفائی کرانے کے بہانے 4 افراد کا لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ,پولیس کے مطابق لڑکی اسٹینڈ پرصفائی کاکام کرتی تھی، ورکشاپ میں 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
8
غزہ: 2025 کے پہلے ہفتے اسرائیلی حملوں میں 74 فلسطینی بچے شہید,اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق سال 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں ہونے والی خون ریزی میں کم از کم 74 بچے شہید ہو چکے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 15 ماہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
9
کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا.شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں سوارشخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کوٹکرماردی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پرسوار 2 افراد جاں بحق ہوا جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور روڈ پر بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعے میں بھی ٹینکر ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کاٹھور کے پاس کار سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار بھی چل بسا، کار سوار کچھ دور جانے کے بعد اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔