1
ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ,انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔
اے ٹی سی نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کر دی، تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کی گئیں۔تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔
2
اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء صفائی کو دلائل کا آخری موقع ,لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی، اعجاز چودھری کے وکیل دلائل کے لیے پیش نہ ہوئے، پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
دوران سماعت اعجاز چودھری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں کہتے ہیں آپ فیصلہ نہیں کرتے اور خود عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، پچھلی کئی تاریخوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
ایڈمن جج منظر علی گل نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آخری موقع دے رہی ہے اگر اگلی تاریخ پر اعجاز چودھری کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کر دیں گے۔بعدازاں عدالت نے اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
3
محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ,وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
4
پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی ,ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ذمہ داری پورا کرنے سے قاصر ہوں۔خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے سے قبل بطور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر کام کرتا تھا، دوبارہ اپنے عہدے پر کام کرنا چاہتا ہوں۔
5
پنجاب: محکمہ سکول ایجوکیشن کا 2 سے 3 ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنےکا فیصلہ ,صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا ہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
6
وزیراعظم کے مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ پاکستان کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے، شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں کمی ترقی کی نوید ہےپالیسیوں کے مؤثر نفاذ نے معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، قانون و انصاف کی مضبوط بنیادیں رکھنے کے لیے معیشت کا استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
7
وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی، تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔
8
سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوازشریف کی 2022ء میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیوایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگرباپ پارٹی اورایم کیوایم کواشارہ ہوا توکایا پلٹ جائے گی۔
9
کراچی: اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم، ایک ملزم گرفتار ,ناظم آباد میں بزرگ شہری سے ہونیوالے فراڈ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، سی سی ٹی وی میں خاتون اور اسکے دو ساتھیوں کے چہرے واضح دکھائی دیئے گئے، ملزمان نے بزرگ شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چار لاکھ روپے نکالے تھے۔سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک ملزم گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں، آئی ٹی کے ماہر ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کر کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا ہے اس کا کارڈ پھنس جاتا تھا۔
10
پاکستان پٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا .پاکستان پٹرولیم نے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی۔پی پی ایل نے خط میں کہا کہ کوٹری نارتھ بلاک 1 سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔


