1
عبدالعلیم خان سے ترکیہ کی ائیر لائن پیگاسس اور ہٹ اٹ کی چیئرپرسن نور گوکمان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا کہا پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دلی رشتوں میں بندھے ہیں۔
ہٹ اٹ اور پیگاسس کی چیئرپرسن نے کہا ترکیہ پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں اضافے کا خواہاں ہے۔مواصلات اور ہوابازی کے شعبوں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشن کے سلسلے میں ترکش ائیر لائن پیگاسس اور ہٹ اٹ کی چیئرپرسن نور گوکمان اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ۔ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے ملیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قائم تاریخی دوستانہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
2
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں نوجوان ہنر اور خود اعتمادی سے لیس ہوں۔ خیبر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے یہ لڑکے اور لڑکیاں نہ صرف اپنا بلکہ پاکستان کا مستقبل بھی روشن کریں گے۔ یہی نوجوان قوم کی اصل طاقت ہیں۔
3
پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ذرائع پی ایس ایل کےمطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ گوادرمیں 11 جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھےطریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمند، تقریب بارہ دری میں ہوگی۔
4
پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔علی زریاب فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، علی زریاب کو اسٹریچر پرگراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔قبل ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔دوسری جانب دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
5
وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔
6
پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز،پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، ’اڑان پاکستان‘ کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔
7
اوورسیز پاکستانیوں نے صرف 6 ماہ میں 18 ارب ڈالرز وطن بھیج کر ریکارڈ توڑ دیااسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ڈیٹا کےمطابق اوورسیز پاکستانیوں نےصرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے،دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے،رواں مالی سال کےپہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کرریکارڈبنادیادسمبرمیں سعودی عرب سےپاکستانی77کروڑڈالروطن بھیج کرپہلےنمبرپررہے،یواےای سےپاکستانی 63کروڑ اور برطانیہ سے46کروڑ ڈالر بھیج کر سرفہرست رہے۔


