1
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے، جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
جناح اسپتال کے ڈائریکٹر کی معطلی کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم، ڈاکٹر شاہد عہدے پر بحال،سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی بحال کر دیا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پرعبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے ڈویژن بینچ کو مداخلت کرنا پڑی۔
3
توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، وکیل کا حق جرح ختم کرنیکی وارننگ،اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی جس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل آج عدالت پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے گواہ محمداحمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی۔بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کردیں گے۔


