1
شیر افضل مروت کی تنقید کےبعد پارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کےساتھ کھڑی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئی ہدایت آئی تو کارروائی ضرور کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی
2
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مسلسل چوتھے روز مہنگا،مقامی صرافہ مارکیٹ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر بڑھ کر فی اونس 2676 ڈالر ہو گئی ہے ۔
3
اسٹیٹ بینک نئےسال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ستائیس جنوری کوکرے گا۔مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا مانیٹری پالیسی کمیٹی کےفیصلےکا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں کریں گے ۔
4
وزیراعظم شہباز شریف نے عدالتوں میں زیرالتوا محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اِن لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹربیونلز کےا مور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کے قابل افراد تعینات کئےجائیں۔محصولات کے کیسز فوری حل کریں۔ تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی۔ ملک اور قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے۔ وزیرِاعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے اصلاحات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
5
اوگرا نے آر ایل این جی کی نئی قیمت جاری کر دی۔سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 6سینٹ بڑھا کر 12 ڈالر 60 سینٹس کردی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 23 سینٹ کم کر کے 12 ڈالر 66 سینٹس کردی ہے ۔ آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔