1
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔
بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو ناپنے کا پیمانہ کم ترین سطح ایک اعشاریہ نو فیصد آگیا ہے۔جن حالات میں ملک کو ہم سے چھینا گیا تھا انہی حالات میں بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 30 فیصد زیادہ ترسیلات بھیجی گئیںاوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات روکنے کے منصوبے بنانے والوں کی اپیلوں کو خاک میں ملا دیا، اوورسیز پاکستانیوں نے اڑان پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا، اڑان پاکستان کے ذریعے ملک کو تیزی سے بڑھتی معیشت میں ڈھالنا ہے۔
اب وقت ہے نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور ہنر فراہم کیا جائے، برآمد کنندگان کے لئے رکاوٹیں ختم کی جائیں، دنیا میں معیشت کا مقابلہ ہے، ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے، جس ملک کی سڑکوں ہر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار کیسے آئے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔ ترک وفد کوخوش آمدید کہتی ہوں، تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کی مشکور ہوں۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات ہیں، دونوں ممالک کے وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔
رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکیہ کےساتھ شراکت داری چاہتےہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گرلز ہاسٹل میں رہائشی کمروں کی تعداد 119 ہوگی، گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنزیم، تفریحی لاؤنج اور 5 دفاتر بھی ہوں گے۔ملتان میں تقریب سے خطاب
3
بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکہ کس نوعیت کا تھا ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
4
کوئٹہ :کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیںچیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نواحی علاقے سپین کاریز سنجدی کے مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی۔کان بیٹھنے سے12 مزدور اندر پھنس گئے تھے ، ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدور کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہو گئی ، پنکھا چلانے کے لئے بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
5
ملاقاتیوں کو جیلوں کے باہر سے ملاقات شیڈ تک پہنچانے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،پنجاب حکومت نے ملاقاتیوں کو بڑی جیلوں کے باہر سے ملاقات شیڈ تک پہنچانے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق ابتدائی طورپر لاہور کی کوٹ لکھپت اور نارووال جیل کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی۔کوٹ لکھپت جیل کے لئے 2 الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ نارووال جیل کے لئے 1 گاڑی خریدی جائے گی۔
6
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل (11 جنوری بروز ہفتہ) ہوں گے، 11 نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل ہیں۔لاہور بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر 14 ہزار 712 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ووٹر وکلا بائیو میٹرک طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام امیدواروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے ہو سکتے ہیں۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر 4 امیدوار مدمقابل ہوں گے، صدر کی نشست پر ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمان چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہوں گے۔نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے، نائب صدر کی نشست پر ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کا مقابلہ ہوگا۔
7
پیر آباد میں شوہر کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا مقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام نبی کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے شریک ملزمہ مقتول کی بیوی اسماء کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزموں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے مطابق یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی اس لیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔استغاثہ کے مطابق ملزموں کی جانب سے مقتول کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا