لاہور(ای پی آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی۔
پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا گروپ بی کی دیگر ٹیمیں ہیں۔
پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔کپتان
کومل خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے اچھی تیاری ہے اور پلئیرز بہترین کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوچز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔