1
ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری،ملک کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1,074.77 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرلیں۔
قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے 2498 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 5.271میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 66.919 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کیں۔5.467میٹرک ٹن میتھ، 10.76 میٹرک ٹن افیون اور 986.35میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں،گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے ہ 33 منشیات فروش گرفتار کرلیا۔
2
گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ، گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔
پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے امید کی کرن ہے۔
3
ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار،منصوبے کےتحت بلوچستان میں مقامی خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع، معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی، منصوبے کے دوران ساڑھے سات ہزار جبکہ تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہیں ۔
ریکو ڈِک منصوبے سے بلوچستان میں سیکیورٹی کی بہتری، مقامی کمیونٹی کو فائدہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی ہو گی ، منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے امید کی کرن ہے ۔
4
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کے ایک سال میں ترسیلات زر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی ہے،ان کے دور میں بیس لاکھ افراد ملک چھوڑ کر چلے گئے ۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نےوفاقی حکومت کےترسیلات زرمیں اضافہ کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کے اقتدار کے آخری مہینے میں تین ارب بارہ کروڑ ڈالرترسیلات زر آئیں،جبکہ دو ہزار بائیس میں اکتیس ارب اور تیس کروڑ ڈالرکی ترسیلات آئیں تھیں شہبازحکومت کے آتے ہی ان کے ایک ہی سال میں ترسیلات زر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی۔
مزید کہا آج پاکستانی بیروزگار کےباعث ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں بیس لاکھ افراد دیار غیر پہنچ گئے ہیں جن میں پڑھےلکھے افراد بھی شامل ہیں،مزمل اسلم نے کہا کہ حیرت ہے کہ وزیر اعظم تین ارب ڈالر آنے پر قوم کو کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں ؟
5
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری 2025 کے دوسرے پندرہ دنوں کے دوران 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔


