1
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی بھی شعور رکھنے والا انسان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔ایک فتنہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے، فتنے نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، فائنل کال دی گئی جو مسڈ کال ثابت ہوئی، یہ لوگ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطہ کرتے ہیں۔
وقاص اکرم کہہ رہے تھے سول نافرمانی کا اثر 2 ماہ بعد ہو گا، اوورسیز پاکستانی بھی اس شخص کو جان چکے ہیں، کوئی بھی شعور رکھنے والا اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا، یہ جب اقتدار میں تھے تو بار بار کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے ملنے کی ضرورت بھی نہیں جا کر مجھے رہا کروائیں۔لاہور میں پریس کانفرنس
2
پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل،الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔گزشتہ روز دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
3
پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز ہو گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لاہور میں 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ، ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی۔منصوبے کے تحت تمام جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے، نئے جوڑوں کو وزیراعلی ٰپنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ۔
4
بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر جسٹس شجاعت علی خان سماعت کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر کے کاز لسٹ جاری کردی۔
5
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کو دیکھ کر پرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور انڈر 19 ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انڈر 19 قومی ویمن ٹیم کی کپتان کومل خان نے اس موقع پر کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ پلیئرز پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی۔