1
سابق کپتان محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں ہیں اور کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں ، پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا لیکن فرسٹ کلاس پر کسی کا فوکس نہیں ،فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے ، اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔
فخر زمان چیمپینز ٹرافی میں واپس آئے تو یہ اچھا ہے ، پلیئرز کو سوچنا چاہیے مینجمنٹ کی پالیسیز کے خلاف نہ بولیں۔امید ہے صائم ایوب چیمپینز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے اور اگلے دس پندرہ سال پاکستان سے کھیلے گا۔
2
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 29 جنوری تک توسیع،نسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی آج انسداد دہشتگردی عدالت میں حاضری کی استثنٰی کی درخواست منظور کر لی جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔سلمان اکرم راجہ کے خلاف حسن ابدال اور صدر تھانہ حسن ابدال میں 5 اکتوبراحتجاج پرمقدمات درج ہیں ، سلمان اکرم راجہ کی عدالت نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کررکھی ہے ، سماعت انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
3
اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیانات پر اظہار افسوس،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ واضح ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔
اسد قیصر نے مریم نواز اور خواجہ آصف کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔ حکومت نے بانی چیئرمین سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا لیکن اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی، آزاد عدلیہ، سول سپرمیسی اور مضبوط پارلیمنٹ کا قیام ہو۔
ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں اور نہ ہی کسی سے ڈر رہے ہیں۔
4
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس،اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار اور سی پیک کے تحت علاقائی ترقی، شراکت داری اور معاشی خوشحالی کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے مشترکہ طور پر کی جبکہ اجلاس میں گزشتہ سال اسلام آباد میں ہونے والے چوتھے اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور عوامی بہبود کے منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
5
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات جاری کر دیئے گئے۔پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے تاہم جمعہ کے دن چھٹی 12 بجے ہو گی ۔ سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی ۔


