1
کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کان حادثے کے بعد محکمہ مائنز نے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیف مائنز انسپکٹر نے کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کردیا ، مراسلہ میں لکھا گیا کہ کوئلہ کمپنی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔
وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز غنی بلوچ کو متاثرہ مقام پر 2مزید ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کردی ، مائننگ کے مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کوئلہ کمپنی مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کوئی مائن کمپنی مالک قانون اور انسانی زندگیوں سے بڑا نہیں، متاثرہ کان سے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے، مزدوروں کے تحفظ کے لئے مائنز میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
2
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو
3
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا، اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔تھنک فیسٹ 2025 میں ” ٹرمپ کے مطابق دنیا” سیشن میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سینئر صحافی لبنان لیلہ ہاٹم اور وی سی بنوں یونیورسٹی معید یوسف نے شرکت کی۔ٹرمپ جب آیا تھا پہلی بار تو لگتا تھا جو کہہ رہا ہے وہ کرے گا جو نہیں کیا، اب جب حلف لے گا تو پتہ چلے گا کہ اس میں اب کیا فرق ہے۔
پاکستانی لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ ٹرمپ آگیا تو کیا اب عمران خان رہا ہو جائے گا؟پاکستان چین دوستی بھارت کو کھٹکتی ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہئے کیا ہم بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟، ہمارے لوگ ہماری طاقت ہیں ان پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
4
بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر جسٹس شجاعت علی خان سماعت کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر کے کاز لسٹ جاری کردی۔
5
اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا، رات بھر غزہ میں حملے، 48 گھنٹے میں 32 فلسطینی شہید،اسرائیل تباہ کن جنگ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں اور طبی عملے کو ہلاک کرنے کے درپے ہے، 48 گھنٹے میں 32 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید جبکہ 193 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق رفاہ پر اسرائیلی فورسزکے حملے سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 537 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 9 ہزار 571 زخمی ہوچکے۔ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں بندرگاہوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری کی، صیہونی فضائیہ کی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر شدید بمباری کی گئی۔
6
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا صوبوں اور وفاق کو ٹیکس نظام میں مزید ریفارمز کی ضرورت ہے۔تھنک فیسٹ میں "وہ ہم پر اتنا ٹیکس کیوں لگاتے ہیں” پر سیشن منعقد ہوا، سیشن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے شرکت کی۔
ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں کم لوگ آتے ہیں، بہت سارے لوگ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے۔جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ ہر روز ٹی وی پر آ کر بتاتے ہیں کہ ملک کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، یہ لوگ پالیسیز میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ہر سال ٹیکس خسارا برداشت کرنا پڑتا ہے۔
7
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایشین فنانشل فورم میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گےوزیر خزانہ اپنے دورہ کے دوران مقامی و چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کریں گے، سینیٹر محمد اورنگزیب چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے ملیں گے۔محمد اورنگزیب عوامی جمہوریہ چین کے ہانگ کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خزانہ بلوم برگ، نکی ایشیا سمیت دیگر منتخب بین الاقوامی اور ایشیائی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز دیں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔