1
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔
خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔
2
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ مؤخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات کا مقصد جمہوریت ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
بجلی کمپنیوں کی نااہلی، گردشی قرضوں میں سالانہ 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری ڈسکوز گردشی قرضوں میں سالانہ 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کررہے ہیں جو کہ اب بڑھ کر 2.467 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ حکام بجلی کی وصولی اور چوری کے نقصانات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور 92.44 فیصد سے زائد وصولی کے دعوؤں کے باوجود ڈسکوز گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ ڈسکوز بھی نجی اور سرکاری شعبے کے صارفین سے اپنے واجبات کی وصولی میں ناکام رہی ہیں جو اگر 2021 میں 1.189 ٹریلین روپے کی وصولیوں سے موازنہ کیا جائے تو اب 69.64 فیصد بڑھ کر 2.017 ٹریلین روپے ہوگئے ہیں تاہم اگر 2023 میں 1.727 ٹریلین روپے کی وصولیوں سے موازنہ کیا جائے تو ڈسکوز کے کل واجبات 16.79 فیصد زیادہ ہیں جو گردشی قرضے سے صرف 467ارب روپے زیادہ ہیں۔
4
گنگارام اسپتال کی سوشل ویلفیئر آفیسر کا جعلی دستخط سے لاکھوں بٹورنے کا انکشاف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے مراسلے نے لاکھوں کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے مراسلے میں بتایاگیا ہےکہ سوشل ویلفیئر آفیسر سمانیہ اختر 2 سال سے بیت المال کی رقم بٹورتی رہیں، سمانیہ اختر آؤٹ ڈور پرچی پر جعلی دستخط اور جعلی اسٹیمپ لگاتی رہی جن مریضوں کے نام سے ادویات خریدی گئیں، مریضوں کو ان کی ضرورت نہ تھی۔مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہےکہ آؤٹ ڈور پرچی پر 26 مریضوں کے نام پر ادویات لکھ کر خریدی گئی ہیں جب کہ آؤٹ ڈور پرچیوں پر ڈاکٹر سیف الرحمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔
5
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کاپہلے سے علم ہے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے ۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسر سیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے، حکمران اپنے مفاد کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کریں گے تو انصاف نہیں ہوگا؟
6
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعےدھوکا نہیں دے سکتے۔دشمن طاقتیں بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی کی عادت ہے، عمران خان سیاسی نہیں سنگین مجرم ہے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو
7
اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید،غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل نے جبالیہ، شاطئی، دیر البلح اور شجائیہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ 5 روز میں 70 فلسطینی بچے شہید کردیے گئے۔
8
جماعت اسلامی کا کراچی میں سی ویو پر فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے غزہ مارچ،مارچ کا آغاز نشانِ پاکستان سے کیا گیا، جس میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچےبھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مارچ میں موجود شرکاء نے فلسطینی پرچم تھامے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیاساڑھے چار سو دن گزرگئے غزہ میں بمباری جاری ہے، پورا غزہ ملیامیٹ کردیا گیا، برطانوی سازش کے نتیجے میں پوری دنیا سے یہودیوں کو فلسطین میں بسایا گیا ، فلسطین سے میرا اور آپ کا تعلق دین کا تعلق ہے، ہم فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کامارچ سے خطاب


