1
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ، پاکستان میں بھی اضافہ متوقع،عالمی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ اکتوبر کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ تاجروں نے روس پر مزید پابندیوں کے باعث سپلائی میں ممکنہ خلل پر توجہ مرکوز رکھی۔
برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کرُوڈ کے سودے 3.57 ڈالر، یعنی 4.8 فیصد بڑھ کر 77.49 ڈالر پر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ روسی تیل کی صنعت پر اب تک کی سب سے سخت پابندیاں عائد کرے گا جس میں 180 بحری جہازوں، درجنوں تاجروں، دو بڑی تیل کمپنیوں اور کچھ اعلیٰ روسی تیل کے حکام کو نامزد کیا جائے گا۔
2
کرم میں اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور،راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنارمیں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کے مطابق شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں بند کردی گئی ہیں۔ جب تک قافلے نہیں آتے بازار بطور احتجاج بند رہے گا۔
ٹل میں سامان سے بھرے کانوائے کے انتظارمیں ہیں۔ ہنگو، پشاور سمیت مختلف علاقوں کے ہوٹلوں میں پھنسے مسافروں نے بھی احتجاج کا اعلان کیاہے۔ آج راستےنہ کھلنےکی صورت میں مسافروں نےپیدل مارچ کااعلان کیاہے۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 113698 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
4
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے مؤخر کیا۔یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔اگرسیاسی اور دباؤ کے تحت فیصلے دینے ہوں تو وہ نوشتہ دیوار ہوتے ہیں، ان عدالتوں سے نہیں مگر اعلٰی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، خان صاحب جھکیں گے نہیں،ڈٹے رہیں گے۔
القادر ٹرسٹ کیس ایک سیاسی بنیاد پر قائم مقدمہ ہے جس کا غیرشفاف ٹرائل چلاکر بانی پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی۔ القادرٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم نے کوئی فائدہ اٹھایا نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا، اگر فیصلہ اںصاف پر ہوتا تو آج وہ بری ہوجاتے۔میڈیا سے گفتگو
5
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیا۔رواں سال1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرچوہدری سالک اورسعودی وزیرحج نے جدہ میں معاہدےپردستخط کیے،ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ پاکستانی عازمین کوبہترسہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیاگیا،رواں سال1 لاکھ 79 ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،پاکستانی حجاج کرام کومنیٰ میں خصوصی جگہ ملےگی،نرخ بھی کم ہوں گے،سہولت کےلیے20سے25دن کا مختصرحج متعارف کرایاہے،عازمین مدینہ منورہ میں 4سے 8دن رہیں گے،مرضی کی رہائش لے سکیں گے۔
6
پاکستان سپرلیگ کے 10 ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگی۔ایونٹ کی 6 فرنچائز نے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کاڈرافٹ آج حضوری باغ لاہورمیں ہوگا،تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔
7
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ،مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ 15 رکنی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلے گا۔


