1
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر القادر ٹرسٹ کیس بنایا گیا، عمر ایوب القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ سیکھائی جارہی ہے، نمل یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، القادر ٹرسٹ ایک یونیورسٹی ہے، اس حکومت کو القادر ٹرسٹ پر بننے والی یونیورسٹی سے تکلیف ہوئی، یہ حکومت خود تو کچھ کر نہیں سکتی، اس لیے بھونڈا کیس بنا دیا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
2
توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں سپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
3
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔
تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرہ رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر نہیں کرتا، تاریخ نہیں لیتا، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لیا، 190 ملین پاؤنڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا۔
عطا تارڑ نے کاہ کہ کابینہ میں بند لفالفہ کون لیکر جاتا ہے؟ کابینہ کے چند اراکین نے کہا لفافہ کھول کر دکھایا جائے، آپ نے اربوں روپے اٹھایا اور جرمانہ معاف کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اس رقم کے ساتھ اتنا بڑا جرمانہ معاف کیا گیا۔سابق وزیراعظم، اہلیہ اور دیگر نے زمینیں، 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگاکرپشن کیس ہے، یہ اتنی بڑی کرپشن ہے کہ تاریخ میں مثال کم ملے گی۔سینیٹر طلال چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو
4
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پونڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔
یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکہ پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔آج اگر کوئی پی ٹی آئی والا عمران خان کو اپنا لیڈر کہتا ہے، وہ بھی اس چوری میں شریک ہے،اب القادر یونیورسٹی کے متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں بنا رہے ہیں، چوری کے پیسے سے جو بھی مال بنے گا وہ ناجائز ہو گا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو
5
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ میرے گھر کو آگ لگائے اور اسے سیاست قرار دے۔پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ میں جرم اور سیاست کو الگ رکھ کر دیکھنا ہوگا، میری پوزیشن انتہائی غیر جانبدار ہے اور ڈائیلاگ کے حوالے سے میرا اپنا نکتہ نظر ہے۔
میرے خیال کے مطابق جن لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی وہ بھی جرم میں شریک تھے۔ 26 نومبر کی عدالتی تحقیقات کےلئے کسی مدعی کا سامنے آنا ضروری ہے، یہ نہیں ہوسکتا نہ لاشیں ہوں، نہ لواحقین اور عدالتی کمیشن کی باتیں بنانے کی کوشش کی جائے۔میڈیا سے گفتگو
6
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے کہتے تھے ان سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے یہ فارم 47والے ہیں، آج یہ خود سپیکر کو فون کر رہے ہیں کہ جلدی جلدی مذاکرات کریں۔یپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، ہم نےاتحادی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھایا تھا، ہم آج بھی ڈائیلاگ کی حمایت میں ہیں لیکن مجھے اس مخلوق سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے۔
پی ٹی آئی والوں نے بڑے بول بولےتھے، اللہ کو بڑے بول پسند نہیں ، جن جن کے خلاف یہ باتیں کرتے تھے آج وہ ان کے سیاسی مسیحا بن گئے، مولانا فضل الرحمان کو پتا نہیں کیا کیا کہتے تھے آج ان کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے آج مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسیحا بنایا ہو اہے۔
یہ چاہتے ہیں ہمیں کوئی این آر او مل جائے، جو ان کے کرتوت ہیں ان کو این آر او نہیں ملنا، آپ سمجھتے ہیں کہ کرتوت ٹھیک تھے تو آپ کو سز انہیں ملنی، اگر آپ کے کرتوت غلط تھے تو سماعت 5 بار بھی ملتوی ہوجائے سزا ملے گی، میں سمجھتا ہوں عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس
7
ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے، 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں 1 لاکھ 16 ہزار تین سو 77 کیسز دائر ہوئے۔سیشن ڈویژن ویسٹ میں سب سے زیادہ 78 ہزار 5 سو 82 کیسز دائر ہوئے، سیشن ڈویژن ویسٹ نے دائر ہونے والے کیسز سے زیادہ 78 ہزار 9 سو 83 کیسز کے فیصلے کئے۔رپورٹ کے مطابق سیشن ڈویژن ایسٹ میں 37 ہزار7 سو 95 نئے کیسز دائر ہوئے، ایک سال کے دوران سیشن ڈویژن ایسٹ نے 40 ہزار ایک سو 68 کیسز کے فیصلے سنائے۔
8
یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام دبئی ڈیزرٹ کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ 16 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔یہ ٹورنامنٹ یورپین گالف ٹور کا ایک مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989 میں کھیلا گیا تھا، تب یہ جزیرہ نما عرب میں منعقد ہونے والا پہلا یورپین ٹور ایونٹ تھا۔ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہو گا۔ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، یورپین گالف ٹور کے ایونٹ میں ناردرن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور گالفر روری ڈینیئل میکلرائے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔