1
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔
ریاست ہے تو سیاست ہے، خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں، ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی، انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سے سبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے۔
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کو لوگوں کا کو کمانڈر ہاؤس میں جانا سکیورٹی بریچ ہے، کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں اگر کسی سپاہی کا سویلین کیساتھ اختلاف ہو جائے تو کیس کہاں جائے گا، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ اختلاف الگ بات ہے، ملٹری ٹرائل کے معاملے کو بہت وسعت دی جا رہی ہے۔
وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ زمانہ امن میں بھی ملٹری امور میں مداخلت کرنے پر سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہی چلے گا، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے آخر کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہوگا، سازش کس نے کی۔
3
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان،انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔پیٹرول ساڑھے تین روپے اور ڈیزل 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے تک اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 15 جنوری کو کرے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔
4
کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلباء کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
5
سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس: کالا علم، جادو، تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل سلیم نے کی۔اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔بل میں کالاعلم کرنیوالوں اور ان کی تشہیر کرنیوالوں کو 7 سال سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کالے علم کی حدیں کہاں سے شروع ہوتی ہیں اور کہاں تک جاتی ہیں، ہرہفتے اخبارات میں ان کے اشتہارات چھپتے ہیں، اسی طرح آپ اس کو پیروں پر لے کر جائیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ کالا علم کرنے والے ہمارے معاشرے کو تباہ کررہے ہیں، عرفان صدیقی نے ثمینہ ممتاز سے مکالمہ کیا کہ آپ بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال رہی ہیں، سینیٹر ممتاز ازہری نے کہا کہ خیر ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
سینیٹر کامران نے کہا کہ مجھے چین جانے کا موقعہ ملا، دیوار چین پر بھی تالے لگے ہوئے تھے، سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ اس پر حکومت نے کیا کام کیا ہے۔فیصل سلیم نے کہا کہ کالا علم جو ہے وہ آپ نے بہت اچھا بل پیش کیا ہے، سینیٹر پلوشہ نے کہا کہ کالے علم کے نام پرسادہ لوح لوگوں سے پیسے ٹھگ لئے جاتے ہیں،
6
تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا۔گذشتہ مالی سال 2023،24 کے دوران ٹیکس وصولی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ایف بی آر دستاویز کے مطابق 2022،23 کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا۔
ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا، کنٹریکٹس، بینک سود اورسیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبر پرہے۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینکوں کے سود اورسیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔ایف بی آر کے مطابق بینکوں، سیکیورٹیز کی مد میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اس مد میں 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔
7
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہسینیٹ اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا گیا، فارم 47 کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی، آج چودہ جنوری ملکی پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر کسی اور سیاسی جماعت کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ نظر بھی نہ آتی، مینڈیٹ دراصل پاکستان تحریک انصاف سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سے چھینا گیا۔
القادر یونیورسٹی بنانے کا اصل مقصد سیرت نبوی ﷺپر تعلیم دیناہے مگر بانی پی ٹی آئی پر کیس بنایا گیا، نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے ایک پراپرٹی پراپرٹی ٹائیکون کو فروخت کی، کابینہ میں بتایا گیا کہ برطانوی کرائم ایجنسی نے کہا ہے اس ڈیل کو سب کے سامنے نہیں لانا مگر آپ نے یہ ظاہر کیا کہ جو بھی ملک میں اچھا کام کرے گا اس کی خیر نہیں۔
شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں زیر بحث رقم قومی خزانے میں واپس آگئی۔
8
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہوں گے۔ بعض اوقات فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ عدالتی عملے نے ہمیں کہاتھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایاجائے گا۔
جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو فیصلہ سنادیاجاتا۔اب جو بھی فیصلہ ہوناہے 17 تاریخ کو آجائے گا۔ ہمیں امید ہے اعلیٰ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی۔ فیصلے کامذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
9
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔
آج بانی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے چوری کرلیے ہیں انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو،علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ این سی اے نے سوال اٹھایا کہ یہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ این سی اے نے قرار دیا کہ یہ چوری یا منی لائنڈرنگ کے پیسے نہیں ہیں، پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کی کہ یہ پیسے واپس لے جاتا ہوں پھر وہ پیسے پاکستان آئے جس سے اربوں روپے فائدہ ہوگیا، جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت نبویﷺ پڑھائی جارہی ہے؟
10
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔
توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔
عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ جیل میں کبھی بھی ساڑھے11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا، عمران خان نے بتایا کہ صبح نو بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں جواب ملا نہیں کہا کہ جب میرے وکلا آئیں گے تو مجھے پیغام دیجیے گا میں آجاؤں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت
11
مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں، 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلے ڈیلے کرتے ہیں فیصلے لکھنے ہوتے ہیں، کل کی اطلاع ہمیں یہی تھی کہ فیصلہ دیا جائے گا۔
خان صاحب نے کہا مجھے بتایا گیا تھا کہ نو بجے آجائو، خان صاحب نے کہا جب میرے وکلا آجائیں گے تو میں پیش ہو جائوں گا، خان صاحب نے کہا جب سے اس جیل میں ہوں کوئی بھی ٹرائل گیارہ بجے سے پہلے شروع نہیں ہوا۔ خان صاحب نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات کیلئے 16 تاریخ کو بلایا گیا ہے ہماری ٹیم جائے گی، اپنے مطالبات تحریری طور پر دینے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں۔
12
فتنۃ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف،صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، اور اس حوالے سے کالعدم تنظیم کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کی ہیں، جس کا مقصد صوبے میں مقامی سہولت کاری حاصل کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا گیا ہے اور فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کے لیے بھرتی ہونے والے 6 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں، جن کی عمریں 16 سے 23 سال تک ہیں۔
13
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دور (پی ٹی آئی دورِ حکومت) میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا گیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے شاندار کانفرنس ہوئی، جس کے لیے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، وزیر اطلاعات و دیگر نے بہت اچھی تیاری کی ۔ کانفرنس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر ممالک کے وزرائے تعلیم اور مہمانان نے شرکت کی۔پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، تقریباً 22.8 ملین بچے اسکول نہیں جاتے، جس میں اکثریت بچیوں کی ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ تعلیم کے شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال
14
وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر ایم 6 موٹر وے شروع نہ کرنے پر وزیراعظم سے احتجاج،وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔
15
توشہ خانہ ٹو کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دو اہم گواہوں بریگیڈیئر محمد احمد محمود اور کرنل ریحان کو طلب کرلیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں جہاں بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک کرالیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست گزشتہ روز دائر ہوئی تھی، بشریٰ بی بی آج صرف بائیو میٹرک تصدیق کروانے ہائی کورٹ آئی تھی اور تصدیق کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔بعدازاں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی جو کہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پیش ہوئے۔چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین خانم، کزن قاسم خان، ایف آئی اے کے گواہ طلعت محمود، محمد احد، محمد فہیم، عمر صدیق، محسن حسن، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے، ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک، بیرسٹر علی ظفر بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔بعدازاں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
16
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی، حکومت کی سرکاری زمین پر بغیر لیز کے اراضی اور تین کروڑ روپے نوجوانوں کو دیں گے۔
17
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق،قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔