1
سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مرادنےاٹک میں سونےکےذخائرکی موجودگی کا دعوی کیا تھا لیکن اب وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی نےذخائر کی تصدیق کردی ہے ۔
شیر گورچانی کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق کل بریفنگ دی جائیگی، سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔
2
امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے ٹویٹر کے بعد اب مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو بھی خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانا چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی پہلی ترجیح ہے۔ کمپنی کو ٹک ٹاک کی فروخت پر مجبور کیا گیا تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے چینی مالکان ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
3
اسلام آباد ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع وزارت ہوابازی کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی نے پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس کی صدارت کی جس دوران ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ترکیہ کےکنسورشیم نے پراجیکٹ کاسٹ کے سینتالیس اعشاریہ پچیس فیصد بڈدی تھی ۔
ذرائع وزارت ہوابازی نےدعوی کیا کہ ترکیہ کی کمپنی کی بڈ کو منظوری کرلیاگیا ہے ۔ بورڈ کی منظوری کےبعد اب اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو ترکیہ کنسورشیم کےحوالےکرنےکےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
4
پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل کی رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ ای وہیکلز جلد ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی ۔
5
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی رونمائی کراچی میں کروانے کا پلان بنا لیا۔چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو سیشن کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں ہے تو تقریب بھی کراچی میں ہی ہوگی۔
ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے،بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے یا نا آنے کا اب تک کوئی علم نہیں اگر بھارتی کپتان پاکستان آتے ہیں تو انکو ویلکم کیا جائے گا۔
6
توشہ خانہ کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سی بی سی جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اینٹی کرپشن سرکل کے سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کے ارکان ہوں گے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جتے آئی ٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔نئی ٹیم صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف کے توشہ خانہ کیسز کی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔
7
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت اکیس جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا۔ اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
8
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ،جاری کردہ اعدادو شمار کے آج ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیاہے،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس میں212 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
9
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک، 12 اور 13 جنوری کو ضلع ٹانک اور خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیے گئے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ ساتھی کو پکڑا یا ختم کیا جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔پہلی کارروائی ضلع ٹانک میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری کارروائی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں ایک جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔